- Home
- Business
- Business News
- اسلامک فنانس انڈسٹری کی ترقی کی رفتار اطمینان بخش ہے‘اسلامی مالیاتی ادارے مائیکرو فنانس پرتوجہ ..
اسلامک فنانس انڈسٹری کی ترقی کی رفتار اطمینان بخش ہے‘اسلامی مالیاتی ادارے مائیکرو فنانس پرتوجہ دے کر غربت کم کریں
ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم کا بیان
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ اسلامک فنانس انڈسٹری اسلامی ممالک سے غربت ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے جسکے لئے مائیکرو فنانس سیکٹر کو توجہ دینی ہو گی۔ اسلامک فنانس انڈسٹری کی ترقی کی رفتار حیران کن ہے، عالمی سطح پر دو ہزار سے زیادہ ادارے اسلامی فنانشل سروسز فراہم کر رہے ہیں اور اس شعبہ کا حجم 2.4 کھرب ڈالر سے زیادہ ہے ۔
اگلے پانچ سال میں اسلامک فنانس کا حجم 3.5 سے 4.0کھرب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ عبدالرؤف عالم نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب، ایران اور ملیشیاء اسلامک فنانس میں سب سے آگے ہیں اور اس شعبہ کے 65 فیصد اثاثے انکی ملکیت ہیں جبکہ ملیشیاء سکوک مارکیٹ میں دنیا میں سرفہرست ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں بھی یہ شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔
2002 میں پاکستان میں ایک اسلامی بینک تھا جنکی تعداد اب بائیس ہے اور یہ بینک کنزیومر مارکیٹ میں تقریباًپچاس فیصد حصہ حاصل کر چکے ہیں جبکہ اسلامی پراڈکٹس کی فروخت میں مروجہ بینکوں کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں اسلامی بینک دیگر بینکوں کے مقابلہ میں دو سے ڈھائی گنا رفتار سے ترقی کر رہے ہیں اور انکے ڈیپازٹ1.74 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں جس کا کریڈٹ سٹیٹ بینک کی کوششوں کو بھی جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی چھبیس فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے مگر دنیا کے چھیالیس فیصد غریب اسلامی ممالک میں رہتے ہیں جنھیں اسلامک مائیکروفنانس کی مدد سے غربت سے نکالا جا سکتا ہے۔ اسلامک فنانس میں سرمایہ کاروں کا سب سے زیادہ جھکاؤ بینکنگ کی طرف ہے جس کا حجم اس شعبہ کا اسی فیصد ہے جس کے بعد انشورنس کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ مائیکرو فنانس کی طرف توجہ کم ہے جو افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے مواقع کی کمی اسلامی بینکاری کے فروغ میں رکاوٹ ہے جسے ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے سے یہ شعبہ فقید المثال ترقی کر سکتا ہے۔ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی میں سنجیدہ ہے جو سود سے پاک ، بین الاقوامی مارکیٹ کے عدم استحکام سے محفوظ اور تمام معاشی مشکلات کا حل ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری
ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور
چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار
میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ
ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین
اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی
آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..
انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..
کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین
ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، آئی سی سی آئی کے صدر کا ..
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
PSX Live Index
Updated: 06:00:02am | 04-05-2024
Status: Closed | Volume: 452,155,229 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary