کپاس کے بھا میں فی من 350 روپے کی غیر معمولی کمی

پھٹی کے بھاؤ بھی کم ہوگئے،تاہم فی الحال فصل تسلی بخش ہے، نسیم عثمان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھا میں فی من 300 تا 350 روپے کی نمایا کمی واقع ہوئی پھٹی کے بھا میں فی40 کلو 200 تا 250 روپے کم ہوگئے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 250 روپے کم کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6400 روپے کے بھا پر بند کیا. صوبہ سندھ میں روئی کا بھا فی من 350 روپے کم ہوکر فی من 6350 تا 6500 روپے.

(جاری ہے)

پھٹی کا بھا فی40 کلو 250 روپے کم ہوکر 3100 سے 3300 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا 350 روپے کم ہوکر فی من 6550 تا 6600 روپے رہا پھٹی کا بھا 300 روپے کم ہوکر 2900 تا 3200 روپے ہوگیا کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کے بھارت،امریکہ،چین اور پاکستان جو کپاس پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں وہاں موسمی حالات موافق ہونے کے باعث روئی کی پیداوار میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بنالاقوامی کپاس منڈیوں میں روئی کے بھا میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے ملک میں کپاس کے بھا میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی مقامی مارکیٹ میں کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور بھا میں سرد بازاری کپاس کے بھا کم ہونے کی وجہ ہے وزارت ٹیکسٹائل کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 30 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے نسیم عثمان کے مطابق گزشتہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کی پیداوار پر مثبت اثرات ہوئے ہے البتہ ستمبر کی بارشوں کو کپاس کی فصل کیلئے ستمگر سمجھی جاتی ہے اﷲ تعالی رحم فرمائے آمن درین اثنا اطلاعات کے مطابق مقامی کاٹن مارکیٹ میں کپاس کی فصل کم ہونے کے کدشے کے باعث کئی ٹیکسٹائل اسپننگ ملز بیرونی ممالک امریکہ،برازیل،آفریکہ،آسٹریلیا وغیرہ ممالک سے فلحال کپاس کی تقریبا آٹھ لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلیے ہیں بھارت میں کپاس کی پیداوار تسلی بخش ہونے کی وجہ سے بھارتی کپاس کے برآمد کنندگان پاکستان کی ٹیکسٹائل ملوں کو کپاس فروخت کرنے کی آفریں کر رہے ہیں گو کہ بھارت سے DTRE کے تحت وافر مقدار میں اعلی کوالٹی کا کاٹن یارن درآمد ہورہا ہے جو مقامی ٹیکسٹائل اسپننگ ملز کو متاثر کر رہا ہے PCGA برسوں کی روایت سے ھٹ کر 31 اگست تک کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری نہیں کررہاتاحم ماہرین کے مطابق 31 اگست تک جننگ فیکٹریاں تقریبا 12 لاکھ گانٹھوں کی پھٹی آچکی ہے جبکہ گزشتہ سال اس عرصے تک روئی کی پیداوار ساڑے 13 لاکھ گانٹھوں کی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان