جی 20سربراہی اجلاس اختتام پذیر ،شرکاء کا عالمی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق

فریقین نے عالمی معیشت کے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کے عزم کا اظہار کیا ہے،معیشت کونئی متحرک قوت فراہم کرنے کے لئے اس میں بہتری کے نئے طریقے تلا ش کئے جائیں گے چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو

پیر 5 ستمبر 2016 20:42

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 ستمبر ۔2016ء ) چین کے شہر ہانگ جو میں11ویں جی 20سربراہی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ،جی ٹونٹی سمٹ میں شرکاء نے اہم امور پر وسیع پیمانے پر اتفاق کیا، رکن اور مہمان ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے شراکت داری،معیشت کوتقویت دینے،اختراعات اور عالمی اقتصادیات کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا،ہانگ جو سمٹ میں طے پانے والے تمام اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کیا جاے گا۔

پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والی دوروزہ جی 20سمٹ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اس مو قع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ میں شرکاء نے اہم امور پر اتفاق رائے کیا ہے جس میں 5پہلو بہت ہی نمایاں ہیں ان میں فریقین نے عالمی معیشت کے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

معیشت کے اضافے کے نئے طریقے کی تلا ش کی جائے گی تاکہ عالمی معیشت کے اضافے کے لیے نئی متحرک قوت فراہم کی جا سکے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی معیشت کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سمیت د و اہم امور کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تشکیل دی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے گاتاکہ جی 20تعاون کو پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے چینی صدر نے کہا جی20 سربراہی سمٹ عالمی اقتصادی ترقی اور جی 20کی منتقلی کے ایک اہم مرحلے میں منعقد ہوئی اس لیے عالمی برادری کی طرف سے بڑئے پیمانے پر اسے توجہ ملی ہے۔

اس کے رکن ممالک اور مہمان ممالک کے سربراہوں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کر کے اس کو تقویت دی انہو ں نے کہا کہ سمٹ میں اختراعات اور باہمی طور پر مربوط پہلووں کی حامل عالمی اقتصادیات کی تعمیرن جیسے مضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاانہون نے کہا تمام فریقون کی مشترکہ کوششوں سے یہ سمٹ بہت کامیاب ہوئی اور توقعات کے مطابق اہداف حاصل ہوئے ہیں چینی صدر نے کہا سمٹ کے تمام فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ وہ سب کوشش کریں گے اور ہانگ جو سمٹ میں طے پانے والے تمام اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گاتاکہ عالمی اقتصادیات کی مضبوط پائیدار اور متوازن ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ