پی ایس ایکس، 100 انڈیکس 410.87 پوائنٹس کے اضافے سے 39688.98 پوائنٹس پر بند

منگل 6 ستمبر 2016 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 410.87 پوائنٹس کے اضافے سے 39688.98 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں57 ارب 40 کروڑ 89 لاکھ 99 ہزار 965 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 11 کروڑ 30 لاکھ 4 ہزار 626 روپے کی تیزی رونماء ہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 75 لاکھ 82 ہزار 520 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 410.87 پوائنٹس کے اضافے سے 39688.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 284.55 پوائنٹس کی تیزی سے 22557.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 204.08 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 394.96 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 523.91 پوائنٹس کے اضافے سے 17481.56 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 115.51 پوائنٹس کی کمی سے 15564.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 85.05 پوائنٹس کی تیزی سے 18441.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 427 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 231 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 173 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 61.73 روپے کے اضافے سے 1296.39 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی سودے بھی 32.52 روپے کی تیزی سے 682.92 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 200 روپے کی مندی سے 7400 روپے اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت بھی 150 روپے کی کمی سے 5350 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار بائیکو پیٹرولیم کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 24 لاکھ 62 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 25.85 روپے سے شروع ہو کر 25.53 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 2 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار 500حصص کے سودے 1.65 روپے سے شروع ہو کر 1.88 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 33 کروڑ 2 لاکھ 15 ہزار 480 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 14 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ 20 ہزار 627 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 26 ارب 23 کروڑ 87 لاکھ 103 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 83 ارب 64 کروڑ 77 لاکھ 68 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 65 لاکھ 39 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی