بن قاسم میں 300صنعتیں اور50ہزار افراد کول پروجیکٹ سے متاثر ہوں گے، بقاٹی

پورٹ قاسم پر غیر قانونی کوئلے کو ذخیرہ کرنے اور لوڈنگ کو بند کیا جائے،ڈی جی ای پی اے

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) محکمہ ماحولیات کے ڈائرکٹرجنرل نعیم مغل نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم درآمدی کوئلے کو ذخیرہ کرنے ، اسے منتقل کرنے کا غیر قانونی سسٹم فوری ختم کرے کیونکہ اس ماحول دشمن سرگرمی سے انسانی صحت اور صنعتوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں گزشتہ روز پورٹ قاسم پر برتھ نمبر3اور4پر کوئلے کے ٹرمینل کی عوامی سماعت کے دوران کہی۔

یہ برتھ 660میگا واٹ کے ساہیوال پلانٹ کیلئے کوئلے کی سپلائی کیلئے تعمیر کی جا رہی ہے اور اسے چینی کمپنی تعمیر کرے گی۔ نعیم مغل نے کہا کہ کوئلے کی منتقلی کو ریگولر سسٹم میں لایا جائے اور سیپا سے ہر منصوبے میں رابطہ اور تعاون کیا جائے۔ اس عوامی سماعت میں بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری (بقاٹی) کے سرپرست میاں احمد، صدر شکیل اشفاق اور 100سے زائد انڈسٹریز کے نمائندوں ، ماحولیاتی ماہرین ، ماحولیاتی این جی او نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ ، شہری ، جسٹس ہیلپ لائن ، چینی ماہرین ، پاک چائنا بزنس کونسل اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس عوامی سماعت میں بتایا گیا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال میں تعمیر کیے جانے والے پاور پلانٹ کیلئے کوئلے کی منتقلی کیلئے جہاں دو برتھیں اور اسٹوریج یارڈ تعمیر کیا جائے گا جو جدید اور ماحول دوست ہوگا، تاہم بقاٹی کے صدر شکیل اشفاق نے سماعت کے دوران اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بن قاسم میں فوڈ ، فارماسیوٹیکل ، آٹوموبل کیمیکل، منرل واٹر کی صنعتوں کو کوئلے کے اس منصوبے سے سنگین ماحولیاتی خطرات لاحق ہیں اور یہاں کے صنعتکار ماحولیاتی تباہی کے باعث اپنی صنعتوں کو بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

بقاٹی کے عہدیداراوں، صنعتکاروں نے کہا کہ ہم اس منصوبے کے ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور چار خطوط لکھے مگر سیپا نے کوئی جواب نہیں دیا اور اس صنعتی زون میں پی آئی بی تی نے 16ملین ٹن کی گنجائش کا ایک ٹرمینل بنایا ہے جس کی لاگت 255ملین ڈالر ہے ۔ کسی نئے منصوبے کے بجائے اس ٹرمینل کو کوئلے کی منتقلی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم کو کول پورٹ بنایا جا رہا ہے اور کے الیکٹرنگ ، سائنو ہائیڈرو اور کیپکو کے ٹرمینل پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ کے صدر نعیم قریشی نے کہا کہ پروجیکٹ بننے کے بعد ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور خطرات کو کون روکے گا اور یہ کس کی ذمہ داری ہوگی۔ تنظیم شہری کے رونالڈ ڈی سوزا نے کہا کہ تمام پروجیکٹس کی نگرانی اور قوانین کے نفاذ کیلئے سول سوسائٹی، ماہرین، وکلاء اور صنعتکاروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

ڈائرکٹر جنرل پورٹ قاسم اتھارٹی شبیر انور قاضی نے کہا کہ کول برتھ کا یہ جدید منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا اوراس سے اطراف کی صنعتوں کو کوئی خطرہ نہیں اور ہمیں توانائی کی ضرورت ہے جس کیلئے یہ منصوبہ لگانے کی تجویز ہے۔ لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹرید انڈسٹری کے سیکریٹری اطہر علی خان نے کہا کہ اس کول پروجیکٹ سے سمندری آلودگی اور پانی کے معیار کا شدید خظرہ ہے ۔ عوامی سماعت کے آخر میں ڈی جی سیپا نعیم مغل نے کہا کہ ماحول کی حفاظت اور قوانین پر عمل درآمد اجتماعی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کرنا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور