معیشت مستحکم ہے مگر بعض شعبوں کو توجہ دینی ہو گی، میاں زاہد حسین

برآمدات، ترسیلات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، بیان

پیر 26 ستمبر 2016 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ معیشت مستحکم ہے مگر بعض شعبوں کو توجہ دینی ہو گی۔ برآمدات، ترسیلات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے جسے بہتر بنانے کیلیئے اقدامات کیئے جائیں۔

چین کے علاوہ دیگر تمام ممالک پاکستان سے سرمایہ نکال کر سیاسی و اقتصادی طور پرمستحکم ممالک کو منتقل کر رہے ہیں جس میں پاک بھارت کشیدگی سے تیزی آئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملکی معیشت مستحکم ہے،اندرونی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، توانائی بحران میں کمی آئی ہے، افراط زر قابو میں ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم ترسیلات ، سرمایہ کاری اور برآمدات کی صورتحال تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

ترسیلات میں اضافہ کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں جبکہ سرمایہ کاری کیلیئے کاروبار کے ماحول کو بہتر بنانا ہو گا۔ حکومت برآمدات کی دگرگوں صورتحال کو بہتر بناسکتی ہے ورنہ ملک چلانے کیلیئے مزید قرضہ لینا پڑے گا۔ برآمدات بڑھانے کیلیئے وقتی سبسڈیوں اور بعض ٹیکسوں سے استثناء جیسے عارضی اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں اسلیئے بنیادی اصلاحات پر توجہ دی جائے۔

کاروبار کے ماحول کو سازگار بنایا جائے اور سرخ فیتہ کے مسائل حل کیئے جائیں تو معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سی پیک پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں ہونے والی ترقی کے اثرات کو بھی زائل کر سکتی ہے۔ کشیدگی میں اضافے سے دونوں ملکوں کی کرنسی کمزور اور سرمائے کا فرار شروع ہو جائے گا جبکہ اس سے بھارتی معیشت کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ