یو بی جی نے اپنے اہم ترین رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کو منظور نہیں کیا

یو بی جی کی قیادت سے غلط فہمیاں دورہوگئی ہیں اور وہ پہلے کی طرح یو بی جی کے ساتھ ہیں، رہنما

بدھ 28 ستمبر 2016 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے اپنے اہم ترین رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کو منظور نہیں کیاجبکہ استعفیٰ دینے والے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انکی یو بی جی کی قیادت سے غلط فہمیاں دورہوگئی ہیں اور وہ پہلے کی طرح یو بی جی کے ساتھ ہیں۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کی صوبائی کورکمیٹی کا اجلاس سدرن زون کی کمیٹی کے چیئرمین خالدتواب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یو بی جی کے بعض اراکین کی جانب سے گروپ کی رکنیت سے دیئے گئے استعفوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے مذکورہ استعفوں کو منظور نہیں کیا۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروز کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ جن اراکین نے بھی یو بی جی سے استعفے دیئے تھے وہ دراصل غلط فیمی کا نتیجہ تھے جنہیں دور کردکردیا گیا ہے اور تمام مستعفی اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پہلے کی طرح یو بی جی کا حصہ ہیں، انہیں اپنے گروپ کی لیڈر شپ پر مکمل اعتماد ہے اورآئندہ تمام معاملات میں وہ یو بی جی کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے پہلے کی طرح کام کریں گے۔

(جاری ہے)

یو بی جی کی حمایت جاری رکھنے والوں میں سینیٹر عبدالحسیب خان،عبدالرحیم جانو،مہتاب الدین چاؤلہ،یحییٰ پولانی،شاہنوازاشتیاق،حنا منصب خان اور عبیداللہ قادری شامل ہیں،اجلاس میں سینیٹر حسیب خان،رحیم جانو،مہتاب چاؤلہ اور یحییٰ پولانی نے کہا کہ ہماری غلط فہمیوں کا ازالہ کردیا گیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم دوبارہ اپنے گروپ کے ساتھ ہیں۔

یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے تمام اراکین کو خوش آمدیدکرتے ہوئے یقین دلایا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ اپنے تمام مرکزی اور صوبائی کمیٹیوں کے ممبران کی رائے کو اہمیت دے گا اور تمام تر فیصلے پہلے کی طرح مشاورت سے کئے جائیں گے۔انہوں نے گروپ کے اتحاد کیلئے کی جانے والی کوششوں پر عقیل کریم ڈھیڈھی کا شکریہ ادا کیا اور سینیٹر عبدالحسیب خان کی کاوشوں کو سراہا جو انہوں نے بڑے بھائی کی حیثیت سے گروپ سے ناراض رہنماؤں کی واپسی کیلئے کیں۔

یو بی جی سندھ کے صدر خالدتواب نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے وہ تمام ساتھی واپس آگئے ہیں جنہیں کچھ شکایات لاحق تھیں اور ہم متحد رہ کر بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں کام جاری رکھیں گے۔یو بی جی کے مر کزی سیکریٹری جنرل، زبیر طفیل نے بھی خطاب کیا اور واپس آ نے والے اراکین کو خوش آمدید کہا اور خو شی کا اظہار کیا کہ ہما رے تمام نا را ض سا تھی گروپ میں واپس آ گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ گروپ کا ہر فرد اس بات پر خوش ہے کہ ہمارے تمام مستعفی دوست واپس آگئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..