محکمہ تعلیم لیہ میں فرنیچر اور آئی ٹی لیب کے سامان کی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر خریداری کی انکوائری رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا خریداری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن٬لیہ اور راجن پور کے سابق و موجودہ ڈی سی اوز کو او ایس ڈی بنانے ٬ لیہ کے 2 سابق و موجودہ ای ڈی اوز ایجوکیشن اور ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کو معطل کرنے کا حکم خلاف ضابطہ خریداری کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا٬ قوم کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع نہیں ہونے دونگا‘شہبازشریف سکولوں کیلئے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری کے عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے سنٹرلائزڈ نظام اپنانے کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ لاہور اور ڈی سی او آفس لیہ میں اجلاس سے خطاب کیا۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے محکمہ ایجوکیشن لیہ میں مالی سال 2014-15 میں فرنیچر اور آئی ٹی لیب کے سامان کی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر خریداری کرنے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پیش کی۔

چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے انکوائری رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور میں بھی مالی سال 2014-15 میں اسی فرم سے فرنیچر کی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر خریداری کی گئی لیکن اس وقت کے ڈی سی او نے اس فرم کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے خریداری کے عمل میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے لیہ اور راجن پور کے سابق اور موجودہ ڈی سی اوز کو او ایس ڈی بنانے اور لیہ کے 2 سابق و موجودہ ای ڈی اوز ایجوکیشن اور ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر خریداری کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے اور مالی سال 2014-15 اور مالی سال 2015-16 کے دوران صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری کی سوفیصد فرانزک انویسٹی گیشن کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری میں قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے اور جن لوگوں نے خلاف ضابطہ خریداریاں کی ہیں٬ انہیں حساب دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کو بھی اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانی چاہیئے تھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکولوں کیلئے فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری کیلئے آئندہ سے سنٹرلائزڈ نظام اپنایا جائے۔سنٹرلائزڈ نظام سے خریداری کے عمل کو مزید شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد٬ چیف سیکرٹری٬ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور متعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ سے جبکہ ڈی سی او لیہ اور متعلقہ افسران نے لیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصدکی کمی

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور