یو جی جی امسال بھی ایف پی سی سی آئی کے انتخابات جیتے گا٬حاجی نسیم الرحمان

دو مخالف گروپوں کے مابین اتحاد نظریات کی بنیاد پر نہیں بلکہ مفادات کی بنیاد پر ہوا ہے٬ریجنل چیئرمین

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے ریجنل چئیرمین حاجی نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ امسال انکا گروپ تیسری بار ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرے گا جبکہ مفاد پرستوں کو اس بار بھی ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا۔ یو بی جی کی دو سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے جبکہ دوسری طرف کئی دہائیوں تک ایف پی سی سی آئی کے وسائل لوٹنے اور ملک بھر کی کاروباری برادری کو چکمہ دینے والوں کا یہ حال ہے کہ انھیں صدارتی امیدوار تک نہیں ملا۔

شکست خوردہ بزنس مین پینل کئی ماہ تک حاجی غلام علی کی قیادت میں یو بی جی کے اتحاد کی بھرپور کوشش کرتا رہا جسے ہمارے قائدین نے مسترد کر دیا۔ یو بی جی کے ریجنل چئیرمین حاجی نسیم الرحمان ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس میں وفاقی چیمبر کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل ٬ مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مردان چیمبر آف سمال ٹریڈزرکے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخالف پینل کو صدارتی امیدوار تک نہیں ملا جبکہ یو بی جی کے رہنمائوں نے انھیںگھاس نہیں ڈالی اسلئے چند ماہ قبل بننے والے ایک پینل کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جو انکی پہلی شکست ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹولے کا مسترکہ امیدوار کا یو بی جی کے امیدوار زبیر طفیل سے کوئی مقابلہ نہیں جو اپنی ایمانداری٬ خدمات اور اخلاق کے سبب ملک بھر کی کاروباری برادری میں انتہائی عزت سے دیکھے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کے کریڈٹ پر کچھ نہیں اسلئے وہ ٹڈاپ کے سی ای او ایس ایم منیر پر جھوٹے الزامات کی بارش کرتے رہتے ہیں۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مابین اتحاد نظریات کی بنیاد پر نہیں بلکہ مفادات کی بنیاد پر ہوا ہے مگر اسکے باوجودوہ الیکشن میں تیسری بار شکست کے اندیشہ میں مبتلاء ہیں۔

شکست کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کیلئے بے بنیاد الزام تراشی کی آڑ لی جا رہی ہے مگر انھیں کامیابی نہیں ہو گی کیونکہ ملک بھر کے تاجر انھیں پہچانتے ہیں۔ ایس ایم منیر کے خلاف الزام تراشی کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش امسال بھی ناکام ہو گی۔اپنے سیاہ کارناموں سے پریشان تاجر رہنما ایس ایم منیر کو ہر مسئلے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں مگر ایسی سازشوں سے تاجربرادری کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اس موقع پر مردان چیمبر اور مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے نمائندوں نے غیر مشروط طور پر یو بی جی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..