وزیر مملکتجام کمال خانکی زیر صدارت آستانہ ایکسپو 2017ء کا اجلاس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 22:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی ذخائر جام کمال خان نے ٹی ڈی اے پی میں آستانہ ایکسپو 2017ء کی صدارت کی جس میں سیکریٹری ٹی ڈی اے پی رابعہ جویری آغا اور ٹڈاپ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت کو بتایا گیا فیوچر انرجی ایکسپو2017ء میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے ایک پاکستان پیویلین قائم کیا جا رہا ہے جس میں خالص پاکستانی رواج اور بھرپور ورثے سے حاصل کئے گئے انتہائی کم کاربن کے استعمال کے طریقہ کار کو منفرد امتزاج میں پیش کرنا مقصود ہے ۔

مکمل موثر موضوع’’ پائیدار مستقبل کیلئے ماضی کی پرورش‘‘ کا مقصد یہ ہے کہ اکیسویں صدی کیلئے مستقبل کے خیالات کا نقشہ کھینچتے ہوئے معاشرے کے پیسے ہوئے طبقے کو درپیش مسائل پر غور خوض کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پویلین میں ایندھن کے استعمال میں کمی کیلئے انتہائی کم لاگت حل شامل کرنے کے علاوہ قابل تجدید ایندھن کے ذرائع کے استعمال کو بھی شامل کرنا ہے جس میں ملک کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والی آبادی اور خواتین کی ترقی و خوشحالی مقصود ہے۔

پویلین میں پسماندہ اور غریب طبقے کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے طریقہ کار اپنایا گیا ہے جیسا کہ غریب لوگ خصوصاً خواتین کھانے پکانے اور گرم کرنے کیلئے عام طور پر دستیاب نامناسب بائیو ماس کا استعمال کرتی ہیں جوکہ نہ صرف ماحولیاتی خرابی پیدا کرتی ہیں بلکہ عورتوں اور بچوں کی صحت پر برا اثر چھوڑتی ہیں۔ نمائش میں کھانے پکانے اور گرم کرنے کے کم لاگت کے طریقہ کار پیش کئے جائیں گے جوکہ پسے ہوئے طبقے کی زندگی بہتر بنانے میں لازمی عنصر تصور ہوگا۔

پائیدار ترقیاتی اہداف کے ردعمل کے طور پر کم لاگت پینے کا صاف پانی کو عوامی بھلائی کیلئے قابل تجدید ایندھن کے ذرائع کے استعمال کیلئے پیش ہوگا٬ اس میں ٹھنڈک اور قدرتی طور پر ہوادار نظام والی عمارتیں بھی شامل ہونگی ۔وزیر مملکت جام کمال نے ہدایت کی کہ پویلین میں پاکستان کے مسلم ادارے کا اظہار کیا جائے جس میں دستیاب محدود ایندھن کے استعمال کے مختلف ذرائع بنائے جائیں تاکہ معاشرے کے غریب طبقے کیلئے بہتر زندگی حاصل ہو۔

غریبوں کے لئے ایندھن کے استعمال کے کئی ایک ذرائع پاکستان کے اپنے ورثے اور دیسی رواج سے حاصل شدہ طریقوں کے دریافت کئے گئے ہیں ۔ پویلین اور نمائش کو اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ جس میں تمام لوگوں خصوصاً نظر انداز کئے گئے طبقے کی زندگیوں میں ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ٬ اس کے موضوع میں ماضی اور ماضی کی آبپاری کرتے ہوئے پائیدار مستقبل کی درمیان رابطے کی اہمیت کو تعمیر کرنا ہے۔

ٹی ڈی اے پی اور ہیئر ٹیچ فائونڈیشن آف پاکستان٬ کنسلٹنٹس میس (مختار انٹر پرائزز اسٹوڈیو برائے آرکیٹکچر ) اور پاکستان کونسل آف آرکیٹیکس و ٹائون پلانرز کے تعاون سے آستانہ پیویلین ویلج مکلی گوٹھ٬ ورلڈ ہیرٹیچ ٬ مکلی کے مقام پر دسمبر 2016ء اور جنوری 2017ء میں قائم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ہے کہ یونیورسٹی طلباء ٬ آرکیٹیکس اور دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے خواہشمند حضرات کے ساتھ ساتھ ماہر گلکار اس میں شریک ہوکر آستانہ پیویلین قازقستان کیلئے تیار کرنا ہے۔

اے پی وی میں کاربن کے اثرات کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے ذریعے سیکھنے کے مفرد مواقع فراہم کرنا ہیں۔ آستانہ میں شامل ہو کر ٹی ڈی اے پی ملک کے ان نوجوانوں اور دستکاروں کی محنت کو نقشہ کشی کرے گا تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ پاکستان موسمیائی تبدیلی کے حوالے سے پابند ہے اور دنیا کے مستقبل کو بنانے میں اپنے حصے کی طرف سے مصمم ارادہ رکھتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان