کے سی سی آئی نے 16 سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی

تاجر و صنعتکار برادری کوسہولیات کی فراہمی اور انھیں درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) نے سال 2016-17کے لیی16 سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی٬وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق٬زبیر موتی والا٬ہارون فاروقی ٬ انجم نثار٬کراچی چیمبرکے صدرشمیم احمد فرپو٬ سینئر نائب صدرآصف نثار اور نائب صدرمحمد یونس سومرو نے تمام سب کمیٹیوں کے چیئرمینز کو مبارکباد پیش کی ہے اور تاجر و صنعتکار برادری کوسہولیات کی فراہمی اور انھیں درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بی ایم جی کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر کے عہدیداران نے امید ظاہر کی ہے کہ کے سی سی آئی کی سب کمیٹیوں کے نومنتخب چیئرمینز تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجربرادری کے حقیقی مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے اورکراچی چیمبرکا وقار بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جی ایس ٹی اینڈ ریفنڈ سب کمیٹی شعیب فریدی٬انکم ٹیکس اینڈفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سب کمیٹی عمران آفتاب٬ایکسپورٹ سب کمیٹی شمس السلام خان٬کسٹم٬ویلیوایشن٬امپورٹ اور اینٹی اسمگلنگ سب کمیٹی ثاقب گڈلک٬انڈسٹری سب کمیٹی محمدحنیف ایوب٬بینکنگ اینڈ انشورنس سب کمیٹی عاطف جمیل الرحمن٬فیئرزایگزی بیشنز اینڈ ٹریڈ ڈیلی گیشن سب کمیٹی سہیل امین٬ لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی منصور احمد٬کمیونی کیشن سب کمیٹی محمد علی عزیز٬ڈپلومیٹک مشنز اینڈایمبیسیز لائژن سب کمیٹی الطاف میمن٬پبلک سیکٹر یوٹیلیٹیز٬پاور اینڈ گیس سب کمیٹی عظیم احمد علوی٬پروونشل اینڈ لوکل ٹیکسز سب کمیٹی ریحان حنیف٬ پورٹس شپنگ اینڈملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سب کمیٹی تبسم خورشید٬ہیلتھ اینڈایجوکیشن سب کمیٹی عبدالرحمن نقی اور ڈبلیو ٹی او٬آئی پی آر٬ایف ٹی اے اینڈ ریجنل ٹریڈ سب کمیٹی طارق اکرام خان اورخواتین تاجروں کی سب کمیٹی درِشہوار نثار کی سربراہی میں قائم کی گئی ہیں۔

#

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان