ایس ای سی پی نے پی ایم ای ایکس پر لسٹنگ کے لئے سپر باسمتی دھان چاول فیوچرز کانٹریکٹس کی منظوری دے دی

بدھ 2 نومبر 2016 21:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) زرعی اجناس کی الیکٹرانک تجارت کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)٬ پاکستان کے واحد کماڈیٹی فیوچرز ایکسچینج کے پلیٹ فارم سے فروغ دینے اور زراعت کے شعبے میں شراکت داروں (خصوصی طور پر کسانوں) کے مفادات کے تحفظ کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پی ایم ای ایکس پر لسٹنگ کے لئے سپر باسمتی دھان چاول فیوچرز کانٹریکٹس کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل اگست 2015 میں ایس ای سی پی نے سرخ مرچ فیوچرز کانٹریکٹ کی بھی منظوری دی تھی جسے آزمائشی دور کی کامیابی پر بعد ازاں بھرپور طریقے لانچ کیا گیا۔ حالیہ فصل میں ایک ہزار ٹن سے زائد سرخ مرچ کی الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے تجارت ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ایم ای ایکس پلیٹ فارم کے استعمال کے فوائد میں اجناس کے معیار کی جانچ٬ 24سے 48 گھنٹوں میں تیز ترین ادائیگی٬ قیمت میں شفافیت‘حوالگی اور تصفیہ کی ضمانت کا انتظام بھی شامل ہے۔

ایس ای سی پی نے پاکستان میں پی ایم ای ایکس پلیٹ فارم کے استعمال پر تاجروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے زرعی اجناس کی تجارت میں اصلاحات لانے کے لئے پر عزم ہے۔ اس مقصد کے لئے ایس ای سی پی نے کمپنیز بل 2016ء کی مسودے میں زرعی فروغ کی کمپنیوں کا کی تجاویز پیش کی ہیں جس میں پیدا کار اور ضمنی مناظمتی کمپنیاں شامل ہیں اور ایک کولیٹرل مینجمنٹ اینڈ ویئرہا$سنگ فریم ورک کا مسودہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ کولیٹرل مناظمتی کمپنی کی تشکیل اور الحاق شدہ گوداموں کی رجسٹریشن میں آسانی پیدا کی جا سکے۔ مذکورہ فریم ورک کو اگلے ہفتے عوامی مشاورت کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے