صنعتی شعبہ٬ برآمد کنندگان کے دفاع اور برآمدات کے فروغ کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن کی تشکیل نو کی گئی ہے٬ کمیشن تجارت کے فروغ٬ متعلقہ شراکت داروں کی شکایات کے ازالہ کی لئے مستعدی سے کام کرے گا٬ کمیشن بہترین ٹیم کے ساتھ پالیسی سازی کیلئے ثبوت کی بنیاد پر تحقیق کرکے سفارشات بھی تیار کرے گا٬

وفاقی وزیر تجارت نے انجینئر خرم دستگیر خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 7 نومبر 2016 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ٬ برآمد کنندگان کے دفاع اور برآمدات کے فروغ کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کی تشکیل نو کی گئی ہے٬ چیئرمین این ٹی سی قاسم ایم نیاز کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن تجارت کے فروغ٬ متعلقہ شراکت داروں کی شکایات کے ازالہ کے مستعدی سے کام کرے گا٬ گذشتہ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ٹیم کے ساتھ پالیسی سازی کیلئے ثبوت کی بنیاد پر تحقیق کرکے سفارشات بھی تیار کرے گا٬ کمیشن ضرورت کے پیش نظر اپنا سوموٹو اختیار بھی استعمال کر سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیرف کی تمام ضروریات پوری کر دی ہیں جبکہ کمیشن کا بجٹ بھی حکومت نے دوگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل سیکرٹریز اور ماہرین کی مشاورت کے بعد کمیشن کے اراکین کا چنائو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مؤثر کاوشوں کے بعد کمیشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے جو صنعتی شعبہ کے دفاع٬ برآمدات کے فروغ اور مقامی تاجروں کے تحفظ کیلئے مستعدی سے کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن ذخیرہ اندوزی سمیت اپنے دائرہ کار میں شامل ہر طرح کی سرگرمیوں کو معیشت کی ترقی کیلئے بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن مکمل طور پر بااختیار ہے جو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے وزارت تجارت٬ ای سی سی کو اپنی سفارشات بھی دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن ضرورت کے تحت اپنا سوموٹو اختیار بھی استعمال کرے گا۔

ا نہوں نے کہا کہ ممبران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ برآمدکنندگان اور صنعت کا بھرپور دفاع کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق پر مبنی سرگرمیوں کے باعث صنعتی شعبہ اور برآمد کنندگان کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیشن قاسم ایم نیاز نے بتایا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ٹیرف کے معاملات کو ملکی معیشت کی ترقی اور بہتری کو مدنظر رکھ کر فیصلے کئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے