پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 86.86 پوائنٹس کی کمی سے 42324.94 پوائنٹس پر بند

جمعہ 18 نومبر 2016 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 86.86 پوائنٹس کی کمی سے 42324.94 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 12 ارب 57 کروڑ 27 لاکھ 3 ہزار 664 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 23 کروڑ 89 لاکھ 62 ہزار 350 روپے کی مندی رونماء ہوئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 59 لاکھ 65 ہزار 210 حصص کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 86.86 پوائنٹس کی کمی سے 42324.94 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 65.77 پوائنٹس کی مندی سے 22775.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 42.66 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 124.15 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 79.19 پوائنٹس کی کمی سے 18500.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 40.98 پوائنٹس کی مندی سے 15563.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 48.71 پوائنٹس کی کمی سے 20098.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 423 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 232 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹٖڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 195.82 روپے کے اضافے سے 4112.37 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 95.98 روپے کی تیزی سے 2016 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی کالگیٹ پام اولیو اور انڈس موٹرز کمپنی ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت 40 روپے کی مندی سے 1600 روپے اور انڈس موٹرز کمپنی ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 23.38 روپے کی کمی سے 1516.07 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل (ر) کے حصص میں ہوا جو 6 کروڑ 31 لاکھ 37 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 4.90 روپے سے شروع ہو کر 5.03 روپے پر بند ہوئی جبکہ جاپان پاور کے 4 کروڑ 67 لاکھ 2 ہزار 500 حصص کے سودے 6.64 روپے سے شروع ہو کر 6.66 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 49 کروڑ 7 لاکھ 14 ہزار 50 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 31 کروڑ 37 لاکھ 5 ہزار 326 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 85 کھرب 89 ارب 95 کروڑ 45 لاکھ 547 روپے سے کم ہو کر 85 کھرب 77 ارب 38 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 883 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 46 لاکھ 6 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان