گندم کی خریداری میں 6ارب روپے کی بچت کی ہے،صوبائی وزیر

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:34

پشاور۔26نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر لودھی نے گزشتہ روز کوہاٹ کے نئے اور پرانے غلہ گوداموں کا تفصیلی دورہ کیا اورگندم کاپرانا اور نیاسٹاک چیک کرنے کے علاوہ نئے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیاجس میں نکاسی آب سمیت کئی خامیاں پائی گئیںجنہیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے حکام سے کہا گیا کہ وہ پائی جانے والی خامیاں دور کئے بغیراسے ہر گزاپنی تحویل میںنہ لیں۔

دریں اثناء صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے نئے تعمیر کردہ دفتر کا بھی معائنہ کیااور اس کے کام کے معیارپر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اگر کام کامعیار برقرار نہ رکھا گیا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک نے حکام کوہدایت کی کہ وہ گندم کو ہر قسم کی بیماریوں اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بروقت فیمیگیشن کریںاور فلور ملز کو اعلیٰ کوالٹی گندم کی فراہمی یقینی بنائیں۔

قلندر لودھی نے پرانے گودام میں مخدوش بلاکس گراکر ان کی جگہ نئی تعمیرات کے لئے قابل عمل پلان تیار کرنے کے بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قلندر لودھی نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے فلور ملز کو باقاعدگی سے گندم کاکوٹہ فراہم کیا جارہا ہے اور اکتوبر تا اپریل کے مہینوں میں فلورملز کا کوٹہ خصوصی طور پر بڑھا دیاجاتا ہے تاکہ صوبے کے عوام کو مقررہ قیمتوں پرآٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا کرلیاہے اور صوبے کی ضروریات کے مطابق گندم کا مطلوبہ سٹاک موجود ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے گندم کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیراس کی خریداری میں 6ارب روپے کی بچت کی ہے اور کرپشن اور نااہلی پر محکمے کے درجن سے زیادہ ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے