گیس کی قیمت میں سی این جی سیکٹر سے امتیاز نہ برتا جائے،غیاث عبداللہ پراچہ

صنعتی شعبہ کی طرح سی این جی کیلئے بھی گیس کی قیمت 33 فیصد کم کی جائے،حوصلہ افزائی سے آئل امپورٹ بل ، بجٹ خسارہ میں کمی آئیگی، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن

پیر 5 دسمبر 2016 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں سی این جی سیکٹر سے امتیاز نہ برتا جائے۔صنعتی شعبہ کی طرح سی این جی کیلئے بھی گیس کی قیمت 33 فیصد کم کی جائے تاکہ یہ صنعت بحال ہو سکے اور لاکھوں صارفین کو ریلیف مل سکے۔ غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اکنامک کو آرڈینیشن کونسل نے حال ہی میں صنعتی صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 33 فیصد کمی کی جس سے گیس کی قیمت چھ سے روپے سے کم ہو کر چار سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

ا اکنامک کو آرڈینیشن کونسل نے صنعتی شعبہ کو ریلیف فراہم کیا جس سیفرٹیلائیزر سمیت کافی صنعتوں کو فائدہ ہواتاہم سی این جی سیکٹر کو نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس وقت سی این جی اور پٹرول کی قیمت میں فرق کم ہے جسے بڑھانے سے صارفین کو ریلیف ملے گا، لاکھوں لوگوں کا روزگار بحال ہو گا جبکہ ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

اس سے آئل امپورٹ بل میں بھی کمی آئے گی جو بجٹ خسارہ کو بڑھنے سے روکے گااور حکومت کو محاصل بھی ملیں گے۔سی این جی شعبہ کیلئے قدرتی گیس کی قیمت کم کرنے سے نئی گاڑیوں میں سی این جی کو مقبول بنانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ اے پی سی این جی اے حکومت کیلئے ایک پروپوزل بنا رہی ہے جسکے تحت گاڑیوں میں نئے اور ہلکے سلنڈر لگائے جا سکیں گے جس سے کارکردگی میں نمایاں فرق آئے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..