یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ( یو بی ایل فنڈز) نے یو بی ایل کیپیٹل پراٹیکٹڈ فنڈIII- کے اجراء کا اعلان

جمعہ 9 دسمبر 2016 22:34

یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ( یو بی ایل فنڈز) نے یو بی ایل کیپیٹل پراٹیکٹڈ فنڈIII- کے اجراء کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) یو بی ایل فنڈ منیجرز لمیٹڈ ( یو بی ایل فنڈز) نے یو بی ایل کیپیٹل پراٹیکٹڈ فنڈIII- کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ یہ اوپن اینڈکیپٹل پراٹیکٹڈ اسکیم ان لوگوں کے لیے سرمایہ کاری کا مثالی موقع فراہم کرتی ہے جو اپنے ابتدائی سرمائے کی رقم کو کٹوتی سے محفوظ رکھتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری پر مسابقتی نفع کمانا چاہتے ہوں۔

یو بی ایل کیپٹل پراٹیکٹڈ فنڈIII- (UCPF-III) سرمائے کی مضبوط حفاظت کی پیشکش کرتا ہے جس میں کلائنٹ کے سرمائے کو دو حصوں "capital protected segment" اور "growth segment" میں تقسیم کیا جاتا ہے۔capital protected segment بنیادی سرمائے کے بیشتر حصے پر مشتمل ہے جسی(کم از کم AAریٹنگ کے حامل) معتبر بینک کے پاس رکھوایا جائے گا جبکہ growth segment حصص میں محفوظ سرمایہ کاری کے ذریعے منافع حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

بنیادی سرمائے کے تحفظ کیلئے اس کی حد15 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ یو بی ایل فنڈز میں اس پورٹ فولیو کو فنڈ منیجرز کی پیشہ ورانہ ٹیم چلا رہی ہے جو اپنی مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے UCPF-III سرمایہ کاروں کیلئے ترقی کے مواقع تلاش کریں گے۔UCPF-III پر گفتگو کرتے ہوئے یو بی ایل فنڈز کے سی ای او یاسر قادری نے کہا کہ یو بی ایل کیپیٹل پراٹیکٹڈ فنڈIIIکا مقصد سرمائے کی حفاظت کو 100 فیصد یقینی بنانا ہے جہاں فنڈ میں مینجمنٹ کے زیر سایہ اثاثوں کے ایک حصہ کی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی جائے گی جو خصوصاً ایکویٹیز میں پرکشش ممکنہ ریٹرنز کیلئے بہترین نمو فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فنڈ ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو حصص میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے ابھی بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ یہ ایکویٹی مارکیٹ ایک عام شخص کیلئے غیرمتوقع محسوس ہو گی خصوصاً جب اس کا سرمایہ کاری کے دیگر راستوں جیسے بونڈز اور سیکیورٹیز سے موازنہ کیا جائے، لہٰذا UCPF-III ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو بہت کم یا بالکل خطرہ مول نہیں لینا چاہتے اور جو چاہتے ہیں کہ ان کی رقم انتہائی کم رسک کے ساتھ ان کے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں ایک مثبت اضافے کی بنیاد بنے۔

UCPF-III کا مقصد طویل عرصے کیلئے ممکنہ ہائی ریٹرن حاصل کرنا ہے کیونکہ فنڈ کی عمر تین سال ہوتی ہے۔ یہ اپنے سرمایہ کاروں کو متعدد نمایاں خصوصیات کی پیشکش کر رہا ہے جس میں رقم کے جامع تحفظ کے ساتھ شرح نمو کیلئے 15فیصد تک equity exposure بھی شامل ہے۔ سرمایہ کار دس ہزار روپے کی قلیل رقم سے بھی سرمایہ کاری کر سکتے اور تین سال کے بعد’’Initial Maturity ‘‘ کی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی UCPF-III ٹیکس کریڈٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھی بہترین ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..

کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..

100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی