پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ، ہر روزنیا ریکارڈ

پہلی مرتبہ کے ایس ای100 انڈیکس 46636پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 46300پوائنٹس کی تاریخی سنگ میل عبور کر گئی

جمعرات 15 دسمبر 2016 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کیساتھ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ہے اور مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ بھی بن رہا ہے ،جمعرات کو ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100 انڈیکس 46636پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جبکہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 46300پوائنٹس کی تاریخی سنگ میل عبور کر گئی اور سرمائے کا مجموعی حجم93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی بازار حصص کی سر گرمیوں میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ نے ایک دن پہلا ریکارڈ ایک بار پھر توڑ کر انتہائی بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،سرمایہ کار اسٹیل،بینکنگ ،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معیشت میں دن بدن بہتری آ رہی ہے جس کے مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی آنیوالے دنوں میں مارکیٹ کی درست سمت کا تعیین کرے گی ،مارکیٹ میں بلو چبپ آئمٹز میں بھی خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں173.08پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس46185.27پوائنٹس سے بڑھ کر46358.35پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس46.11پوائنٹس کے اضافے سی25073.69پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31603.73ائنٹس سے بڑھ کر31732.59پوائنٹس پربندہوا۔جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں33ارب58کروڑ57لاکھ12ہزار408روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم92کھرب69ارب16کروڑ18لاکھ82ہزار335روپے سے بڑھ کر93کھرب2ارب74کروڑ75لاکھ94ہزار743روپے ہوگیا۔

جمعرات کومارکیٹ میں34کروڑ4لاکھ42ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز36کروڑ7لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر417کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی208کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،186میںکمی اور23کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل1کروڑ97لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ50لاکھ،انگروپولیمر1کروڑ 40لاکھ،پاک انٹرنیشنل بلک1کروڑ15لاکھ اوربینک آف پنجاب1کروڑ15لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے سنوفی ایونٹس کے بھائومیں94.58روپے اورہینوپاک موٹر کے بھائومیں75.25روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائومیں100.14روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں99.02روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..