کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی دوغلی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 23 دسمبر 2016 16:05

فیصل آباد۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2016ء)گندم یا خریف کی دوسری فصلیں کاشت نہ کرنے والے کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی دوغلی اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ جو کاشتکار کسی وجہ سے گندم اورخریف کی دوسری فصلیں کاشت نہیں کرسکے وہ سورج مکھی کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل دوغلی اقسام ہائی سن 33 ، ہائی سن39 ، این کے 278، ایف ایچ 331 ، ڈی کے 4040 ، اگورا ۔

4اور 64A93کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ سلطان صلاح الدین ڈائریکٹرتیلدار اجناس ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ سال 2013-14ء میں 67 ہزار ایکڑ رقبہ پرسورج مکھی کاشت کی گئی جس سے 64.58ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سورج مکھی کی فصل خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ اس کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40 فیصد تیل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑا،ساہیوال ،جھنگ ، چنیوٹ ، سرگودھا اور میانوالی کے اضلاع میں وقت کاشت 15جنوری سے 15فروری تک ہے۔انہوںنے بتایاکہ سورج مکھی کی دوغلی اقسام کی شرح بیج کا انحصار زمین کی قسم ، بیج کی شرح روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار90فیصدسے زیادہ اگائو والے صاف ستھرے دوغلی اقسام کے بیج کی مقدار 2سے اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔

انہوںنے کہاکہ سورج مکھی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے اڑھائی فٹ کے فاصلہ پر کھیلیاں بنا کر کاشت کی جائے اور کھیلیاں شرقاً غرباً نکالتے ہوئے ان میں پانی لگا کر جہاں تک وتر پہنچے اس سے تھوڑا اوپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگائیں نیز زمین کی تیاری کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری سلفیٹ آف پوٹاش ڈالیں۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار تجزیہ اراضی کی بنیاد پر جن زمینوں میں اجزائے صغیرہ زنک اور بوران کی کمی ہوان میں زنک سلفیٹ اور بورک ایسڈ استعمال کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..