عمان ایئر کا مسافروں کے اضافی سامان پر عائدچارجز ختم کرنے کا اعلان

بدھ 4 جنوری 2017 18:46

عمان ایئر کا مسافروں کے اضافی سامان پر عائدچارجز ختم کرنے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے اپنے مسافروں کے لیے اب اضافی سامان کی نقل و حرکت پر چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ،جس پر عملدرآمد 9جنوری سے شروع کردیا جائے گا، اس بات کا اعلان عمان ایئر کی جانب سے جاری ایک پالیسی کے تحت کیا گیا، اس پالیسی کے تحت اب عمان ایئر کے صارفین کے لیے اضافی سامان پر عائد ہونے والے اضافی چارجز کو بیگز کی تعداد میں تقسیم کردیاگیا ہے، جس سے دوران سفر مسافروں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئیگی ۔

9جنوری 2017سے نافذ العمل ہونے والی پالیسی کے تحت اب مسافروں سے فی کلوگرام کی صورت میں لیے جانے والے چارجز کو ہٹاکران کی جگہ اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے مسافر 30کلو گرام پر مشتمل ایک بیگ جبکہ فرسٹ اوربزنس کلاس میں سفر کرنے والے صارفین اب 50کلوگرام سے زائد کے 2 عدد بیگز اپنے ہمراہ بغیر کسی اضافی چارجز کے لے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ Sinbadکے سلور اور گولڈ ممبران اپنے ہمراہ مزید 20کلوگرام پر مشتمل ایک عدد بیگ اکانومی کلاس میں جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر 60کلوگرام پر مشتمل 2عدد بیگز اپنے ہمراہ لے جاسکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ اضافی سامان کے لیے مذکورہ بیگز 16عمانی ریال کے عوض خریدے جاسکتے ہیں۔ جبکہ عمان ایئر کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق اکانومی کلاس کے مسافر 30کلوگرام سے زائد کا ایک عدد بیگ، بزنس اور فرسٹ کلاس کے مسافر30کلوگرام کا ایک عدد بیگ جبکہ اضافی صورت میں 20کلوگرام کا ایک عدد بیگ، عمان ایئر کے سلور اور گولڈ سن باد ممبران اکانومی کلاس میں 30کلوگرام کا ایک عدد بیگ کے علاوہ اضافی سامان کی صورت میں 20کلوگرام کا مزید ایک عدد بیگ ہمراہ لے جاسکتے ہیں جبکہ بزنس اور فرسٹ کلاس کی صورت میں 30کلوگرام وزن کے ہمراہ 30 کلوگرام اضافی وزن اپنے ہمراہ لے جاسکیں گے۔ جبکہ مزید اضافی سامان کی صورت میںرعائتی فلیٹ ریٹ متعارف کرائے جائینگے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین