ایف بی آر پالیسی معاملات پر مشاورت یقینی بنائے ‘محمد ناصر حمید خان

پیر 23 جنوری 2017 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو تاجروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے آڈٹ پالیسی 2016ء میں ابہامات فوری طور پر دور کرے۔ یہ بات لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس، ٹیکسیشن اینڈ سیلز ٹیکس کے کنوینر نویر احمد صوفی نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں قاری حبیب الرحمن زبیری، ذیشان خلیل، مصطفیٰ اشرف، محمد اکرم ملک، شیخ خرم عباس، رانا عاصم بشیر، عبدالوحید اور ایم احتشام موجود تھے۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس رجسٹریشن، لاہور چیمبر میں ہیلپ ڈسک کے قیام اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئے۔ ناصر حمید خان نے کہا کہ پالیسی معاملات پر مشاورت کا فقدان حکومت اور تاجروں کے درمیان عدم اعتماد کا باعث بن رہا ہے لہذا اس طرف توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پالیسی اصلاحات متعارف کرواکر زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدن بڑھانے کے لیے بلاوجہ جرمانوں جیسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر برائے فنانس ،ٹیکسیشن اینڈ سیلز ٹیکس تنویر احمد صوفی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو آڈٹ پالیسی 2016ء پر تاجروں کے تحفظات دور کرے جو مشاورت کے بغیر متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ جن تنخواہ دار لوگو ں کا اور کوئی ذریعہ آمدن نہیں انہیں آڈٹ سے استثنیٰ دیا جائے کیونکہ اٴْن کا آجر پہلے ہی ان کا ٹیکس ادا کررہا ہے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس رجسٹریشن کے لیے لاہور چیمبر میں ڈیسک قائم کرے۔ تنویر احمد صوفی نے مزید کہا کہ چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے سلسلے میں مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے