وزیر اعلی کی ہدایت پر نیورو انسٹی ٹیوٹ جنرل ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز منظور

ایل جی ایچ کے تمام شعبوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا ‘ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کی پرنسپل کو بریفنگ

جمعہ 17 فروری 2017 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال کا فیز III 30 جون 2017ء تک مکمل کر لیا جائے گا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مذکورہ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 67ہزار روپے کی مجموعی رقم مختص کر رکھی ہے ، منصوبے کی بر وقت تکمیل میں کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے ایل جی ایچ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام صابراور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران سمیت انتظامی ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سی اینڈ ڈبلیو کے حکام نے پرنسپل کو جاری ترقیاتی کام کے متعلق بریفنگ دی۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ شعبہ نیورو سے متعلق تمام وارڈز، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور آئی سی یوز نو تعمیر انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کئے جا چکے ہیں ۔

نیورو انسٹی ٹیوٹ کا شمار خطے میں دماغی امراض اور حادثات کا شکار مریضوں کی سب سے بڑی علاج گا ہ کے طور پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے تمام مراحل پرنظر رکھے ہو ئے ہی- انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ کے تمام شعبوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا اور ادارے کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ