دہشت گردکسی بھی طرح معافی کے قابل نہیں،یونائٹیڈ بزنس گروپ

جمعہ 17 فروری 2017 17:09

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے ملک سے دہشت گردی کی نئی لہر کو ختم کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سندھ ریجن کے چیئرمین خالد تواب، سینیٹر عبدالحسیب خان، مرکزی ترجمان گلزار فیروز، حنیف گوہر، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، عبدالسمیع خان، ممتاز شیخ، ملک خدا بخش، نور احمد خان، اکرام راجپوت، رضوانہ شاہد، فرزانہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں حضرت لعل شہباز قلندرؒکے مزارپر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، غلنئی اور شبقدر میں خود کش دھماکوں کے بعد حضرت لعل شہباز قلندرؒکے مزارپر ہونے والا دھماکے میں 76 سے زائد شہادتیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ دہشت گردکسی بھی طرح معافی کے قابل نہیں، پاکستان میں ہونے والے حالیہ خودکش بم دھماکے دراصل پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے اور پاکستان دشمن قوتیں سی پیک کے ذریعہ مستقبل میں پاکستان کو پہنچنے والے فوائد سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت اور پاکستان آرمی کے ساتھ قدم بہ قدم موجود ہے، ملک سے دہشت گردی جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھا جائے، پاکستان کے تاجر اور صنعتکار دشمنوں کی کسی سازش کوکامیاب ہونے اور ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔ یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں، عبادتگاہوں، مزارات اور بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے سفاک درندے ہیں مگر ان درندوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے ارادے کمزور نہیں ہوں گے۔

انہوں نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ بزنس کمیونٹی ان کے غم میں برابر کے شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ