برازیل کی معیشت ترقی کررہی ہے، پاکستانی تاجروںکو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے‘کلاڈیولنز

پاکستانی تاجروں کو کھیلوں کے سامان، فوڈ آئٹمز، کھاد اور پھلوں و سبزیوں کے شعبوں میں برازیل کے تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے‘برازیلی سفیر

جمعہ 17 فروری 2017 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) برازیل کے سفیر کلاڈیولنزنے کہا ہے کہ برازیل دونوں ممالک کی حکومتوں اور نجی شعبے کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے جس سے باہمی تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا،برازیل کی معیشت ترقی کررہی ہے، پاکستانی تاجروںکو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستانی تاجروں کو کھیلوں کے سامان، فوڈ آئٹمز، کھاد اور پھلوں و سبزیوں کے شعبوں میں برازیل کے تاجروں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ سازی کرنی چاہیے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔برازیل کے سفیر نے کہاکہ پاکستانی تاجروں کو اس شعبے میں بھی برازیل کے تجربہ سے استفادہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

برازیل دنیا کی بڑی معاشیات میں سے ایک اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی مشترکہ اقدار اور بہترین سفارتی تعلقات کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے۔

لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہترین اور دوستانہ ہیں جن کی جھلک باہمی تجارت میں بھی نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ باہمی تجارت بڑھ رہی ہے مگر اس کا حق برازیل کے حق میں ہے جسے برابری کی سطح پر لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013سے 2015تک دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 227ملین ڈالر سے بڑھ کر 316ملین ڈالر ہوگیا جو ابھی بھی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برازیل کو کھیلوں کا سامان، کنزیومر گڈز، ریڈی میڈ گارمنٹس، کپڑا، نٹ ویئر، فارماسیوٹیکل مصنوعات اور آلات جراحی وغیرہ بڑی مقدار میں برآمد کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل ہائیڈرو الیکٹرک ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے جبکہ وہاں ایتھانول کا کمرشل استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ان شعبوں میں بھی برازیل کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مستقل بنیادوں پر تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ