شکارپور، ڈی سی آفیس میں ڈی سی کی زیرصدسارت پولیو متعلق اجلا

جمعہ 17 فروری 2017 23:38

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ڈی سی آفیس میں ڈی سی کی زیرصدارت پولیو متعلق اجلاس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر شکارپورسید حسن رضا کی صدارت میں ہوا ، اس موقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر سہیل نے بتایاکہ یوسی لیول پر ہونے والے اجلاس میں ایجنڈا پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور صرف وہاں پر حاضری لگا کر میٹنگ ختم کی جاتی ہے اور یوسی میڈیکل آفیسر مطلوبہ معلومات اور پروفارمہ بھی صحیح نہیں پر کررہے ہیں جبکہ ان کے ذمہ اہم کام مائکرو پلان کا جائزہ لینا ہے اس کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے ، انہو ںنے کہاکہ ضلع کے اندر کچھ یوسیز میں غیر موجود بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کو ڈہونڈ کر پولیو کے قطرے پلانے ہیں ، اجلاس میں ڈبلیو ایچ او شکارپور کے سربراہ ڈاکٹر یحی موسی نے بتایا کہ فیلڈ میں جو ٹیمیں پویلیو ویکسن لیکر جاتی ہیںوہ باقی بچے ہوئے ویکسین کے وائل جمع نہیں کرواتے جس کی وجہ سے کچھ ویکسن ضایع ہوجاتی ہے انہو ںنے کہاکہ ہم پولیو ٹیموں کو ہر مہم سے پہلے ٹریننگ بھی دیتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ایسی ضروری چیزیں نظر انداز کی جاتی ہیں اجلاس سے تحصیل خانپور ، لکھی اور شکارپور کے سپروائیزروں نے بتایا کہ ضلع کے اند رمقرر ٹرانزٹ پوائنٹ پر پولیس پولیو ٹیموں کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے ، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا نے کہاکہ آئیندہ یوپیک کی میٹنگو ںمیں اسسٹنٹ کمشنر شرکت کریں گے اور ہر میڈیکل آفیسر کی سخت جاچ کی جائے گی کہ وہ یوسی سطح پر اجلاس میں ایجنڈائوں پر عمل کروائیں انہو ںنے ڈی ایس پی انور گوپانگ کو ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹ پر ہوشیار پولیس اہلکار مقرر کیے جائیں جو پولیو ٹیموں کی مدد کریں جبکہ انہو ںنے ڈی ایچ او قاضی خورشید کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں جانے والی ٹیموں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ ویکسین کے خالی یا بھرے ہوئے وائل جمع کروائیں اور کسی صورت میں ویکسین جمع کروائیں آئیندہ ایسی شکایت پر اس ٹیم کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ، پی پی ایچ آئی کے نمائندوں ، تحصیل سپروائیزروں ، این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر عملداروں نے شرکت کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..