کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے کاشتکاروں کو ہر گائوں میں ترقی دادہ کپاس کے بیج کی مفت فراہمی

جمعرات 9 مارچ 2017 18:38

کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے کاشتکاروں کو ہر گائوں میں ترقی دادہ کپاس کے بیج کی مفت فراہمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء)حکومت پنجاب نے صوبہ کے تمام کپاس پیدا کرنے والے اضلاع کے ہر گائوں کے ترقی پسند کاشتکار وں کو کپاس کی ترقی دادہ اقسام کا بیج مفت فراہم کرنا کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد صحت مند بیج کو ترویج دے کر کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ایک ایکڑ کے لیے 10کلو گرام بیج ہر گائوں میں بذریعہ قرعہ اندازی پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکاروں کو مفت فراہم کیا جائے گا ۔

1سے 25ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک ، ٹھیکیدار اور مزارع مر د و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ گائوں کمیٹی مکمل تصدیق کے بعد ترقی پسند کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کی فہرست میں شامل کرے گی اور قرعہ اندازی گائوں کی جامع مسجد میں مقررہ تاریخ پر نماز ظہر /عصر کے بعد ہو گی ۔

(جاری ہے)

قومی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران ، محکمہ زراعت اور محکمہ مال کے ملازمین اور ان کے گھرانہ کے افراد اس سکیم میں حصہ لینے کے اہل نہ ہوں گے ۔

کاشتکار درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )یا زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کریں ۔ درخواست فارم محکمہ زراعت (توسیع) کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pkسے بھی ڈائون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی ۔ کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع )کے دفتر میں جمع کروا کر رسید حاصل کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین