مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6750 روپے کے بھاؤ پر بند کیا

جمعہ 17 مارچ 2017 17:40

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا. ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی محتاط خریداری اور جنرز کی جانب سے بھی محتاط رویہ کے باعث کاروباری حجم بھی کم رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 6750 روپے کے بھاؤ پر بند کیا. صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 6400 تا 7000 روپے رہا۔

پھٹی کی رسد تقریبا اختتام پزیر ہوگئی جبکہ کپاس کی سیزن بھی کم پیداوار کی وجہ سے ختم ہوگئی جنرز کے پاس کپاس کی تقریبا 5 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک مجود ہے جبکہ نئی سیزن شروع ہونے میں ہنوز 4 مہینے کا عرصہ درکار ہے ٹیکسٹائل ملز اپنی ضرورت کے حساب سے آہستہ آہستہ روئی کی خریداری کررہے ہیں کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان کے مطابق بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی بروکرز آیدوایزری کمیٹی کے ارکان اور کراچی کاٹن بروکرز فورم کے ارکانوں کا ایک وفد نے سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹھٹہ اور بدین میں گندم کی کٹائی ہورہی ہے کہ دوسری جانب نئی فصل 2017-18کیلئے کپاس کی بوائی جزوی طور پر شروع ہوگئی ہے لیکن کپاس کے کاشتکار پانی کی شدید کمی کی شکایت کر رہے ہیں۔

جو آئندہ کپاس کی فصل کو متاثر کر رہی ہی. باوقت پانی کی فراہمی میں تاخیر ہونے سے کپاس کی پیداوار میں کمی ہونے کا خطرہ ہے۔ فی الحال سجاول.ٹھٹہ.گھارو۔ضلع بدین پنگریوں.تندوباعو.جڈو.نواکوٹ.کوٹ غلام محمد.ڈگری وغیرہ میں کپاس کی جزوی طور پر شروع ہوگئی ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق صوبہ پنجاب میں صوبائی حکومت نے کپاس کی بوائی 15 اپریل کے بعد کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار برھانے کیلئے کپاس کے بیج،پانی اور جراثیم کش ادویات کی اور کھاد کی وافر مقدار میں فراہمی کیجائے تاکہ آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار وافر مقدار میں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی برآمد میں کمی کی شکایت کررہی ہے اور برآمداد برھانے کی کوشش کررہی ہے اگر کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات کئے جایئں تو کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث اربوں روپوں کی کپاس بیرون ممالک سے درآمد کرنے کے مد میں خرچ کئے جاتے ہیں وہ بچ جاینگے اور ملک کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو کم قیمت پر کپاس کی فراہمی سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو تکفیت ملے گی اور برآمد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اس لئے ملک کی معیشت کے استحکام کے لئے کپاس کی پیداوار برھانے کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کپاس کی زیادہ کاشت سے گورنمنٹ کے ریوینو کی مد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ساتھ میں ملک کے کسان بھی خوش ہونگے اور کافی حد تک بیروزگاری کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور