کھاد پر سبسڈی کے دائرہ کار میں چھوٹے کاشتکار بھی شامل ہیں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 17 مارچ 2017 18:55

کھاد پر سبسڈی کے دائرہ کار میں چھوٹے کاشتکار بھی شامل ہیں،ترجمان محکمہ زراعت
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کھاد پر سبسڈی کے دائرہ کار میں تمام کسان بالخصوص چھوٹے کاشتکار شامل ہیں۔ یہ سکیم 8ایکڑ زمین کے مالکان تک محدود نہیں ہے ۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ حکومت پنجاب ایک قومی شناختی کارڈ پر کھاد کے تین بیگ مہیا کر رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

اس سبسڈی سے قبل بڑے زمیندار ہی پوٹاش کھاد استعمال کرتے تھے لیکن حکومت پنجاب نے چھوٹے زمینداروں کی فی ایکڑ بہتر پیداوارکے لئے اس سبسڈی سکیم کا اجراء کیا ہے۔ حکومت پنجاب اس سبسڈی کو موبائل کیش کے ذریعے مہیا کر رہی ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کو بینکوں میں پیش آنے والی دشواری سے محفوظ رکھنا ہے اور سبسڈی کی رقم ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔ کھاد پر سبسڈی سکیم کے تحت ایس اوپی اور ایم او پی کی قیمتیں بڑی حد تک کم ہو ئی ہیں اور یہ کھاد چھوٹے کاشتکارکے استعمال میں بھی آگئی ہے جس سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی بہتری کے لئے سبسڈی کی سکیمیں جاری رکھے گی تاکہ زرعی خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ