کپاس کے کاشتکاروں کیلئے مفت سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 3 اپریل 2017 21:17

کپاس کے کاشتکاروں کیلئے مفت سروس شروع کرنے کا فیصلہ
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کے کاشتکاروں کے لئے مفت سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں دوست کیڑوں کی فراہمی ،پیسٹ سکائوتنگ کی سہولت ،پی بی روپس، کاشتکاروں کیلئے تربیت اور مشاورت شامل ہیں۔ محکمہ زراعت ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی کاشت پر دفعہ 144-کے تحت 15اپریل سے پہلے بوائی پر لگائی گئی پابندی فوراً ہٹا دی گئی ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی کاشت فوراً شروع کر دیں۔

کاشتکار کپاس کی کاشت کے لئے تصدیق شدہ اورمحکمہ کی سفارش کردہ اقسام کا بر اترا ہوا زہر آلود بیج استعمال کریں۔ کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت کے لئے گائوں کی سطح پر ایک ایکڑ کے لیے منظور شدہ اقسام کا بیج قرعہ اندازی کے ذریعے مفت فراہم کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے کاشتکار کپاس کی بجائی کے وقت جڑی بوٹی مار ادویات استعمال کریں ۔

کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کو یقینی بنائیں۔ کاشتکاروں کو کپاس کی فصل سے گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے پی بی روپس مہیا کئے جا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے سپرے مشینیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں ۔کاشتکاروں کو گزشتہ سال کی طرح کپاس کی پیداوار کی بہتر قیمت ملنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ دنیا میں روئی کی قیمتیں مستحکم ہیں ۔ آلائشوں سے پاک کپاس کی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کو ٹریننگ دی جائے گی ۔کاشتکار کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق