پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے لیبارٹری گرلز ہائی سکول و کالج سسٹم میںکالج کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کردیا

قوموں کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم اور تربیت یافتہ افرادی قوت پر منحصر ہے۔ جس کے لئے حکومتی سطح پر تمام کاوشیں بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ عوام میں تعلیم کی اہمیت بارے شعور بیدار کرنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر اقرار احمد خان

پیر 10 اپریل 2017 19:14

پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے لیبارٹری گرلز ہائی سکول و کالج سسٹم میںکالج کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے لیبارٹری گرلز ہائی سکول و کالج سسٹم میںکالج کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ جس میں 7کلاس روم، 3 لیبارٹریز شامل ہیں۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم اور تربیت یافتہ افرادی قوت پر منحصر ہے۔

جس کے لئے حکومتی سطح پر تمام کاوشیں بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ عوام میں تعلیم کی اہمیت بارے شعور بیدار کرنے کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 30فیصد سے زیادہ بچے وسائل کی کمی کے باعث تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی لیبارٹری سکول و کالج سسٹم کے دائرہ کار کو یونیورسٹی کے سب کیمپسز ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا اور دیگر شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے تاکہ مقامی افراد کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم سے منور کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو جدید رجحانات اور سائنسی ترقی سے روشناس کروانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ خواتین میں تعلیم کو فروغ دے کر نہ صرف تربیت افراد یافتہ افرادی قوت میسر آ سکے گی بلکہ آنے والی نسلوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان سے قبل پرنسپل سکولز ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کہا کہ طلباء میں کردار سازی کو پروان چڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ملک میں شرح خواندگی ترقی یافتہ ممالک کی نسبت کافی کم ہے جس کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ سکول میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹیچرز، والدین کی میٹنگ کے لئے روزانہ ایک گھنٹہ مختص کیا گیا ہے جس میں والدین اساتذہ کے ساتھ مل کر بچوں کی تعلیم میں درپیش مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی وضع کرتے ہیں۔ ترقی پسند کاشتکار ڈاکٹر منظور ٹھاکر نے طلباء پر زور دیا کہ ان کو زندگی میں آگے بڑھنے کا ایک مقصد ہونا چاہیے جس کے تحت ذمہ دار شہری بن کر انسانیت اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں مدد ملے گی۔

سکول کی پرنسپل شہلا حماد نے کہا کہ لیبارٹری گرلز ہائی سکول بورڈ میں ہر سال پوزیشنز لینے کا اعزاز حاصل کرتا ہے۔ اس سال بھی آٹھویں میں بھی فائزہ نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن لے کر سکول کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی خداداد صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے تاکہ طلباء کو اپنی صلاحیتیں عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع مل سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین