کمپنیوں کی تعداد میں نو ماہ کے دوران 33 فیصد اضافہ،5858 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن

منگل 11 اپریل 2017 18:40

کمپنیوں کی تعداد میں نو ماہ کے دوران 33 فیصد اضافہ،5858 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک میں 5 ہزار 858 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ جولائی تا مارچ 2016-17ئ کے دوران کمپنیوں کی تعداد میں33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آفپاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2017ئ میں 819 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

9 بین الاقوامی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے علاوہ 52نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 86 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 11 فیصد سنگل ممبرکمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔ 3 فیصد کمپنیاں پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور غیر ملکی کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 106 ہے، تعمیرات میں 99، تجارتی شعبے میں 92، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 84، سیر و سیاحت میں 45، تعلیم میں 32، ٹیکسٹائل میں 28، مواصلات میں 27، خوراک و مشروبات میں 26، انجینئرنگ میں 23، کارپوریٹ پیشہ زراعت میں 20، ریئل اسٹیٹ میں 19، ادویہ سازی اور بجلی کی پیداوار میں 18 ، کیبل اور الیکٹرک مصنوعات اور مواصلات میں 17، آٹو اینڈ الائیڈ میں 15، شعبہ صحت میں 14 ، ایندھن و توانائی میں 13، پیپر اور بورڈ میں 11 اور 95 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں