
دو بڑے فیصلے
تارکین وطن کا داخلہ بند، بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید رپی یونین کے اکثر رُکن ممالک ایسے تارکین وطن پاکستانیوں پر دہشت گردی کا الزام لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔ عام طور پر غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے وہاں روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں
سید بدر سعید
منگل 17 نومبر 2015

(جاری ہے)
لیکن گرفتار ہونے پر انکی یہ وضاحت تسلیم نہیں کی جاتی۔ایسے افراد کے بارے میں ریورٹ بنالی جاتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے سلسلے میں آئے تھے ۔
اس صورتحال کی وجہ سے پاکستان کا امیج مزیدخراب ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 90 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں بھی تشویش لاحق ہے کہ بعض ممالک اس معاہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ ان ممالک کے نزدیک داڑھی رکھنا یا حجاب لینا بھی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے زمرے میں آتا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے واضح طور پرکہا ہے کہ ہمارے لوگوں پر دہشت گردی کا ٹھپہ لگا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ جو قابل قبول نہیں ۔اب اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں جب تک حکومتی ادارے ان پاکستانیوں کے بارے میں تحقیق نہ کر لیں اس وقت تک ان پاکستانیوں کو لانے والے یورپی ممالک جہاز کو پاک سرزمین پر اُترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ کے اس اعلان کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اب اندرون ملک موجود انسانی اسمگروں کے خلاف بھی کریک ڈاوٴن شروع ہونے لگا ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان عالمی برادری کے سامنے جس مسئلہ پر ڈٹ کر کھڑا ہو رہا ہے اس مسئلہ پر اندرونی سطح پر ایکشن نہ لے۔ایک طرف وفاقی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تارکین وطن کی واپسی کا معاہدہ معطل کر دیا ہے تو دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے بین الاقوامی سرمایہ کاری سیمینار میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے واضح طور پ کہا ہے کہ سرمایہ کار ہمارے ماسڑز ہیں ۔ حکومت پنجاب نے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ دینے کا بھی وعدہ کیاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ منافع اپنے ممالک بھی بھجواسکتے ہیں ۔ حکومت پنجاب ایک عرصہ سے بیرونی سرمایہ کاری کی کوششوں میں مصروف نظر آتی ہے۔اس سلسلے میں متعدد اقدامات بھی کئے گئے اور لاہور کے اکثر منصوبے بھی دیگر ممالک کی کمپنیوں سے ملک کر تیار کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب میں زراعت ،ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر، ہاوٴسنگ ، توانائی، اور کان کنی جیسے شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شہباز شریف اپنے مقاصد میں کس حد تک کامیاب ہوں گے۔ اگر تو وہ بیرونی سرمایہ کاروں کو یہاں لانے میں کامیاب ہو گئے تو یقینا اس سے روزگار کے نئے موقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں بیرونی سرمای کاری کے منصوبے کامیاب ہونے پر یقینا دیگر صوبے بھی اس جانب توجہ دیں گے۔ یہ ترقی کاایک نیا سفر ہے ملک میں صنعتی انقلاب کی بنیاد ثابت ہو سکتا ہے اس سلسلے میں ہونے والے اہم اقدامات کا اگلے چند ہفتوں میں معلوم ہو جا ئے گا۔ اسی طرح یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سکیورٹی سمیت دیگر تحفظات دور کر دیئے گے تو خوشحالی کا نیا باب شروع ہو گا لیکن اگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ہم دوبارہ پہلے والے مقام پر آکھڑے ہوں گے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف شہباز شریف ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے دیگر ریاست دان بھی اس جانب توجہ دیں اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے متفقہ منصوبہ بندی سامنے لائی جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
2 Bade Faisle is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 November 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.