
23مارچ 1940 ء ”ایک تاریخ ساز دن“
قوموں کی تاریخ اتنے مختصر عرصے میں بہت کم ملتی ہے قردار پاکستان کے اجلاس میں پورے ہندوستان کے نمائندوں نے شرکت کر کے اس با ت کا ثبوت دیا کہ ہندوں اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں
رحمت اللہ شباب
اتوار 23 مارچ 2014

(جاری ہے)
قرار داد لاہور کی منظوری کے بعد سات سال کے مختصر عرصے میں پاکستان قائم ہو گیا۔
قوموں کی تاریخ میں ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں کہ انہوں نے اتنے مختصر عرصے میں اپنے فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا ہو۔ اکثر قوموں نے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کے لیے صدیوں کا سفر طے کیا۔ اور پھر بھی سنگ منزل ان کی نگاہوں سے اوجھل رہتا ہے۔ لیکن قائد اعظم کی قیادت میں ایک نیا ملک قائم ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی قوموں کی برادری میں ایک نئی قوم کا اضافہ ہو گیا۔23مارچ 1940ء کی تاریخ اس لیے اہم ہے کہ اس دن حصول پاکستان کی لئے بر صغیر کے دس کروڑ مسلمانوں کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور اس سے اگلے دن یعنی 24مارچ1940ء کو اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر جدو جہد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور کے اس اجلاس میں پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔بنگال ، آسام ، ہادر، یوپی، سی پی، مدراس ، بمبئی ، سندھ، بلوچستان، پنجاب، سرحد کشمیر مسلمانوں کے رہنماوٴں نے اس کا نفرس میں اپنے اپنے کا اظہار کیا اور قرار دار لاہور کو مسلمانوں کے دل کی آواز قرار دیا۔ اس اجلاس کی اہمیت کا اندازہ اس طرح لگایا جا سکتاہے۔ کہ اس کے لئے کئی ماہ سے تیاریاں کی جارہی تھیں۔ اسے کا میاب بنانے کے لئے قائد اعظم تازہ ترین حالات سے باخبر رہتے تھے۔ اور مقامی منتظمین کو ہدایات بھی دیا کرتے تھے ۔ کانفرس کے لئے ایک استقبالیہ کمیٹی بنائی گئی تھے س نے متعدد سب کمیٹیاں بنائی تھیں جن میں سے ایک سب کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مسعود قریشی تھے۔ ان کی کمیٹی کی ذمہ داری یہ تھی کہ بیرون لاہور سے آنے والوں مہمانوں کی آمدورفت کے لئے نموٹر کاریں ان کی تحویل میں تھیں۔ غالباً موٹر کاروں کی تعداد 38 کے لگ بھے تھی اور اس وقت لاہور میں مسلمانوں کے پاس اتنی ہی کاریں تھیں۔تمام ہندوستان کے مسلمانوں کی بگاہیں اجلاس لاہور پر لگی ہوتھیں۔1857 میں انگریزوں کی ریشہ دوانیوں سازشوں اور ہندوستان میں مسلمانوں کو اپنی لپیٹ الٹنے کی کوششوں کے خلاف جہاد ناکام ہونے کے بعد ایک طویل سیاہ رات نے مسلمانوں کو اپنی لپیتٹ میں لے لیا تھا۔ اس دوران آزادی کی متعدد تحریکیں چل چکی تھیں۔ گذشتہ صدی کیآخر مے حالی اور اقبال نے مسلمانوں کو نا امید ی کی دلدل سے نکالنے میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ سرسید احمد خان اور سید جمال الدین افغانی نے مسلمانوں کی جدوجہد کو نئی سمت دی۔ اس صدی کے دوران ہجرت اور پھر خلافت کی تحریکیں اگر چہ ناکام ہوئیں۔ لیکن ان کی ناکامی نے مسلمانوں کو اپنی علیحدہ قومیت کے شعر کو مزید تقویت دی اور بالاآخر 23 مارچ 1940ء کی تاریخ ساز تاریخ آپنچی مسلمانوں بر صغیر کی نگاہیں اس روز لاہور پر مرکوز تھیں۔اجلاس لاور میں میاں بشیر احمد نے اپنی شہرہ آفاق نظم" ملت ا پاسبان ہے۔ محمد علی جناح" پہلی بارپیش کی۔ میاں صاحب نے نہ جانے کس عالم میں اور قبولیت کی کس گھڑی میں یہ نظم لکھی تھی کہ اس کے ایک ایک لفظ نے عملی شکل اختیار کرلی اور میاں صاحب نے اس نطم کے حوالے سے حیات جاو داں حاصل کرلی۔اس اجلاس مے شیر بنگال ابو القاسم نے قرار دار لاہور کی اور قائد اعظم نے حاضرین اور ان کی وساطت سے پورے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنے خطاب سے نوازا ۔ قائد عظم کی یہ تقریر بلاشبہ فضاحت و بلاعت کا شاہکار تھی۔ انہوں نے اس تقریر میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ کردار اور حال و مستقبل کے بارے میں جو کچھ کہا وہ بھی تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ آج بھی یہ تقریر روز اول کی طرح تر وتازہ ہے اس کا ایک ایک فقرہ قائد کی اعلی سیاسی بصیرت کی آئینہ دار ہے۔ اس اجلاس کے بارے میں قائیداعظم کے ایک دیر ینہ رفیق کا رسید حسین امام کے تاثرات ملاحظہ فرمائیں۔"قائداعظم اگر چہ قائداعظم کے عوامی خطاب سے معروف نہیں ہوئے تھے لیکن لاہور کے ا جلاس میں ان کے تقریر اور اس سے قبل لاہور میں خاکساروں کے خواتین غسل کے باوجود اجلاس منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ کر کے انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہوہ نازک سے نزاک وقت میں بھی عقل و ہوش کا دامن نہیں چھوڑتے اور صحیح فیصلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔ قائد کی اس ترمیم اور فیصلے کی صحیح داد تو علامہ اقبال ہی دے سکتے ہیں۔ کہتے تھے کہ انہوں نے اپنی مومنانہ بصیرت کی بنا پر قائد سے کہا تھا کہ اس نازک وقت میں وہی (یعنی قائداعظم)نر صغیر کے مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کرسکتے ہیں۔قائد اعظم کی اس تقریر اور لاہور کے اجلاس نے مسلمانوں کی قسمت کا ستارہ چمکا دیا۔ ہوا کا رخ تبدیل ہوگیا۔ باد مخالف نے باد موافق کی صروت ا ختیار کرلی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مسلمانوں کی کشتی ساحل مراد سے آلگی۔ 23 مارچ 1940کو برصغیر کے مسلمانوں کے لئے اس صدی کی پہلی خوشخبری صبح کی روشنی ہن کر نمودار ہوئی اور اللہ کے فضل و کرام اور قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیامت کے باعث فتح مبین حاصل ہوئی"۔
اجلاس لاہور کے بارے میں قائد اعظم ہی کے ایک رفیق کا ر اور آسام میں مسلم لیگ کے رہنما اور وزیر اعظم سر سعداللہ نے یوں اپنے تا ثرات کا اظہار کیا۔
"جناح صاحب کی قیادت کی صاحیت اور کردار و گفتا کی عظمت کے ہم سب قائل تھے لیکن 23 مارچ 1940ء کے اجلاس اور اس اجلاس مین ان کی تقریر سے ہمیں بر صغیر کے مسلمانوں کے سیاسی شعور اورملی جذبے کے بارے میں بھی پختہ یقین ہوگیا۔ کہ انہوں نے اپنی قیادت کے لئے صحیح شخصیت کو منتخب کیاہے"۔ہمیں 23مارچ 1940ء کو ہئی یقین ہوگیا۔ کہ انشاء اللہ ہم ضرور پاکستان حاصل کرنے میں کا میاب ہوجائیں گے کیونکہ یہ قائد ہے جو ہر گز ناکام نہیں ہوگا۔
23مار چ 14اگست کے درمیان اگر چہ چھ سال گیارہ ماہ کا وقفہ حائل ہے اور قوموں کی زندگی میں اس مدت کو اہمیت حاصل نہیں لیکن بر صغیر کے مسلمانوں نے اس مختصر مدت وہ کا ر نامہ کر دکھایا جس کے لئے قومیں صدیوں انتظار کرتی ہیں اور ان کی انتظار کی سختی ختم نہیں ہوتی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
23 March 1940 Aik Tareekh Saaz Din is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 March 2014 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.