
پانچ معصوم بچے آگ کے بے رحم شعلوں کی نذر
بچوں کا والد طارق کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا۔ اس دوران شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا جس کی زد میں آکر بچے عثمان ، ارسلان ، حنان اور نستعین کمرے میں ہی زندہ جل گے جبکہ حفصہ شدید جھلس کر زخمی ہو گئی
بدھ 10 فروری 2016

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ گذشتہ میں رونما ہونے والے افسوس ناک واقعات نے ہر ذی روح کو افسردہ کر دیا ہے۔ حسن ٹاوٴن میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے 5بہن بھائیوں کو ابدی نیند سلا دیا۔ سمن آباد میں سیاسی مخالفت پر دو موٹر سائیکل سواروں کی یوسی چیئرمین کے ڈیرہ پر فائرنگ سے ایک چھٹی جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاوٴن اشفاق سلطان کے مطابق ایک پشتو فلم ڈائریکٹر مشتاق کے بیٹے عابد نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس سرگرم ہے ۔ اس کے علاوہ ڈکیتی مزاحمت پر بھی متعدد افراد زخمی اور بعض کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ہفتہ گزشتہ میں ہی لاہور پولیس کی طرف سے جدید آئی ٹی سسٹم کے استعمال کی شروعات ہوئی ہیں جو لاہور جیسے جدید میٹروپولیٹن سٹی کی بنیادی ضرورت تھی۔
(جاری ہے)
لاہور میں غنڈہ گردی دھونس دھمکی کے کلچر کی بدولت سیاسی مخالفین نے یوسی 89 کے چئیرمین چودھری سلیم کے ڈیرہ پر فارئرنگ کر دی۔ موٹر سائیکل سوار چار افراد کی فائرنگ سے ڈیرہ سے ملحقہ گھرکی بالکونی پر کھڑی صفدر اور بہادر شدید زخمی ہو گے جبکہ ڈیرہ پر موجود دو افراد بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر بہادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے ورثا نے قرطبہ چوک پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چودھری سلیم کے سیاسی مخالفین ان کی بطور آزاد امیدوار چیئرمین شپ جیت کر ن لیگ میں شمولیت پر ان سے نالاں تھے ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
5 Masoom Bache Aag K Bereheem Sholoon Ki Nazar is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 February 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.