امریکی پالیسیوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہرے!

پیر سیالوی کو منانے کیلئے حکومت متحرک․․․․․․ بیت المقدس کے تحفظ کا عزم ختم نبوت ﷺ سے غداری حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردے گی

ہفتہ 13 جنوری 2018

americe places k khilaf  jnubi punjab  Me Ehtjaji  Muzahary
اظہر سلیم مجوکہ:
 پاکستان بھر کی جنوبی پنجاب میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات اور پالیسیوں پر سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سماجی اور عوامی حلقوں کی طرف سے بھی کہا جارہا ہے کہ عوام امریکی مصنوعات اور مشروبات کا بائیکاٹ کریں تاکہ امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچے کیونکہ ان مصنوعات سے امریکہ پاکستان سے آمدنی بھی حاصل کررہا ہے اور پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود ڈومور کا مطالبہ بھی کررہا ہے۔

جنوبی پنجاب کے سیاسی حلقوں نے حکومت سے کیا ہے کہ امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے اور اس کی طرف امداد کے لئے دیکھنے کی بجائے قومی مفاد میں امریکی پالیسیوں کے خلاف اپنا لائحہ عمل وضع کرے اور ان کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرے۔

(جاری ہے)

ملتان میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کا خواب پور ا نہیں ہوگا اور ختم نبوت ﷺ سے غداری حکمرانوں کا دھڑن تختہ کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون کے خلاف سازش کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو بڑی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری طرف حمید الدین سیالوی کی طرف سے 9 جنوری کو لاہور ہونے والے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پیرسیالوی کے احتجاج مین ضرور اور بھرپور شرکت کریں گے۔ تحفظ ختم نبوت وبیت المقدس میں ٹرین مارچ بھی سنی تحریک کی طرف سے کیا گیا ہے ٹرین مارچ کا خانیوال اور ملتان سٹیشن پر تحریک کے کارکنوں کی طرف سے بھرپور استقبال بھی کیا گیا ہے۔

پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کے لئے حکومت بھی متحرک ہے کئی وزرا کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جبکہ دھرنا روکنے کے لئے وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات کی معاونت بھی وفاقی وزیرکررہے ہیں۔ پیرسیال شریف کی طرف سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ پر اصرار کیا جارہا ہے ملک میں امن وامان قائم کرنے والے اداروں کی طرف سے مختلف شہروں میں آپریشن کے ذریعے دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے ۔

ملتان اور ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ملتان شہر میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے دو دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ان سے 3 ہینڈ گرنیڈ برآمد کرنے کی خبریں بھی آئی ہیں۔ ملتان میں سوائن فلو کی وبا شدت اختیار کرگئی ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 16 مریض دم توڑ چکے ہیں جن میں سے 11 کا تعلق ملتان، 3 کا مظفر گڑھ اور ایک خاتون کا تعلق راجن پور سے ہے، گزشتہ ہفتوں میں مختلف شہروں میں 91 افراد کو نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری نے اپنے دورہ ملتان میں مریضوں کو تمام سہولیات اور ادوایات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بھی سوائن فلو کو کنٹرول کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرایم ڈی اے کے واجبات نہ ملنے پر بزرگ میاں بیوی کے احتجاج کے دوران پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بزرگ جوڑے کوفوری انصاف کی فراہمی کا حکم دیا تھا جس پر ایم ڈی اے کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے جاوید اقبال قریشی نے نسیم بی بی اور محمد ادریس کو ان کی رہائش گاہ پر واجبات ادا کردئے ہیں۔

بزرگ جوڑے اور ان کی بیٹی مدیحہ نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ میئر ملتان نوید ارائیں اور کارپوریشن کے متعدد چیئر مینوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ 33 سے زائد چیئرمینوں نے 9 جنوری کو اجلاس بلانے کے لئے کنوینز کو درخواست بھی دے دی ہے جس پر اجلاس کے لئے انتظامات کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما امیر حمزہ نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے فلاحی تنظیموں پر پابندی لگاناشرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ میں ذمہ دار نواز شریف ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کے خلاف عدالتی جنگ بھی لڑیں گے۔

ملتان میں میپکو کے محکمے میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے پالیسی کے برعکس تبادلوں کے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں۔ سب ڈویژنل افسران اڑھائی سال بعد باہمی تبادلے کروالیتے ہیں اہداف پورے نہ کرنے والوں کے خلاف بھی خاموشی اختیار کی جاتی ہے جبکہ وفاقی وزیر اویس لغاری بھی اس نیٹ ورک کوتوڑنے میں ناکام ہیں۔ ملتان،بہاولپور، ڈی جی خان کی ضلع کونسل او رمیونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کو بروقت پنشن کی ادائیگی اور مشکلات کے ازالے کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے 18 جنوری کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

محکمہ مقامی حکومت کی جانب سے ضلع مظفرگڑھ میں کروڑوں کی خوردبرد پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو ٹ ادو کے نائب صدر اور دیگر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام کو درخواست دی ہے کہ فوری طور پر کاروائی کرکے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزادی جائے۔ ایکسین اور ای ڈی او پر ٹھیکوں میں بھاری کمیشن لینے کا الزام ہے جنوبی پنجاب میں اولیااللہ کے مزارات پر زائرین کی خاصی تعداد کی حاضری اور آمدنی کے باوجود مزارات پر زائرین کے لئے انتظامات ناکامی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ضلع مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں محکمہ اوقاف کی غفلت کی وجہ سے مغلیہ دور میں ترتعمیر ہونے والے دین پناہ دربار کی عمارت شکست وریخت کا شکار ہو رہی ہے۔ دربار کی تزئین وآرائش کے لئے لگائی گئی اینٹوں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں جبکہ طہارت خانوں کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے ۔ سالانہ لاکھوں کی آمدنی کے باوجود محکمہ اوقاف کی دربار کی طرف توجہ نہ ہونے پر شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دربار کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔

جنوبی پنجاب میں بھی اولیاء اللہ کے مزارات کی دیکھ بھال بہتر بنانے اور محکمہ اوقاف کو فنڈز سے زائرین کے لئے سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل اٹلی کی حکومت سے تعاون سے ملتان میں قدیم عمارات جن میں گھنٹہ گھر اور قلعہ کہنہ قاسم باغ بھی شامل ہے کی تعمیر ومرمت کی گئی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

americe places k khilaf jnubi punjab Me Ehtjaji Muzahary is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 January 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.