
باب دوستی 23 روز بند رہنے کے بعد کھل گیا
چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی بالا آخر23دن تک بند ر ہنے کے بعد ہر قسم کی آمد درفت اور تجارتی مقاصد کیلئے کھول دیا گیا۔سر حد پر واقع باب دوستی راہداری کو 4مئی کو اس وقت بند کر نا پڑا جب مردم شماری کے دوران کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے سویلین آبادی پر جارحیت کی تھی۔ جس کے نتیجے میں شہادتیں بھی ہوئی تھیں اور لوگ زخمی بھی ہوگئے تھے
ہفتہ 3 جون 2017

(جاری ہے)
باب دوستی کو کھولتے وقت افغان بارڈر پولیس کمانڈر کرنل محمد شر یف اور پاکستان کی جانب سے ایف سی کے ونگ کمانڈ ر میجر محمد محسن موجو د تھے اس مو قع پر دونوں سرحدی فورسز کے کمانڈرز اور اہلکار گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے ملے۔ 23روز تک اور ہزاروں لوگ اس گیٹ کی بندش سے ادھر اد ھر پھنسے رہے اور یوں سردار اصغر خان اچکزئی کی کاوشیں رنگ لائیں اور انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ، لوگوں کے دلوں میں اصغرخان کیلئے محبت بڑھ گئی انہوں نے دونوں حکومتوں میں اعتماد کے فضا ء کی بحالی کیلئے بھر پور انداز میں شب وروز کام کیا او ر دونوں ملکوں کے حکام کا ہاٹ لائن پر رابطہ قائم کر وایا چمن میں 27مئی کو ایف سی ہیڈ کواٹر میں منعقد ہ قبائلی عمائدین اور ایف سی حکام کے جر گہ سے خطاب کے دوران نار تھ سیکٹربر یگیڈئر ندیم سہیل اور کمشنر کوئٹہ ڈویڑن امجد علی خان نے کہا کہ پاک افغان سر حد احترام رمضان کی بنیاد پر کھولی جارہی ہے اور خاص کر باب دوستی کو افغان حکام کی خصوصی درخواست پر انسانی ہمدردی کے تحت کھولا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو دوست اور برادر ہمسایہ سمجھتا آرہا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان خونی رشتے ہیں اور سر حد کے دونوں اطراف ایک ہی قبیلہ اور ایک قوم کے لوگ آباد ہیں۔ پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت اور آگے بڑ ھنے کے اقدام کی وجہ سے جوابی کارروائی کی ہم ہمیشہ بر داشت سے کام لیتے آرہے ہیں اور لڑائی نہیں چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کے جانی ومالی نقصان پر ہمیں افسوس ہے واضح رہے کہ عید الفطر کے بعد دیگر امور پر بھی مزید بات چیت ہوگی اور تو قع ہے کہ دونوں ممالک مل کر ایک دیر پاء حل نکالیں گے ، دریں اثنا ء باب دوستی کے کھولنے کے پاکستانی حکام کے فیصلے کو چمن اور بلوچستان بھر سمیت افغانستان میں بھر پور انداز میں سراہا گیا اور اس وقت دونوں ملکوں کے عوام کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں بر ادر ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک مضبوط رشتہ ہونا چاہئے۔ موجودہ صورتحال میں قبائلی عمائدین کا برف پگھلا نے والا کردار بڑا اہم ہے اور اس کردار کو مستقبل میں بھی جاری وساری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت جو اس وقت افغانستان کے بہت قریب جاچکا ہے اس کی ہمیشہ کوشش ہوگئی کہ یہ تنا زعات چلتے رہیں کیونکہ پاک افغان کشید گی میں اصل فائدہ بھارت ہی کو ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Baab e Dosti 23 Din Band Rehne K Baad Khool Diya Giya is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 03 June 2017 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.