
چین کا ڈریگن بوٹ فیسٹیول
اس تہوار کے حوالے سے چین میں سب سے زیادہ مشہور روایات یہ ہے کہ یہ تہوار معروف چینی شاعر اور اپنے عہد کے اہم ریاستی عہدیدار چو یوآن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ چو یوان شاعر ہونے کے ساتھ اپنی آبائی ریاست چو میں ایک وزیر بھی تھے
زبیر بشیر
بدھ 24 جون 2020

ڈریگن بوٹ فیسٹیول کب منایا جاتا ہے؟
ڈریگن بوٹ فیسٹیول کو چینی زبان میں دوان وو بھی کہتے ہیں یہ فیسٹیول چینی قمری کلینڈر کے پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ کو منایا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ تہوار کس کی یاد میں منایا جاتا ہے؟
اس تہوار کے حوالے سے چین میں سب سے زیادہ مشہور روایات یہ ہے کہ یہ تہوار معروف چینی شاعر اور اپنے عہد کے اہم ریاستی عہدیدار چو یوآن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ چو یوان شاعر ہونے کے ساتھ اپنی آبائی ریاست چو میں ایک وزیر بھی تھے ، جنہوں نے شاعری کے ساتھ ساتھ اپنی ریاست میں بہت سی اصلاحات کے نفاذ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ محلاتی سازشوں کا شکار ہونے کےبعد وہ جلاوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ ان کی غیر موجودگی میں پڑوسی ریاست نے ان کی ریاست پر حملہ کردیا۔ اس جنگ میں ان کی فوج کو شکست ہوئی۔ اس خبر سے دلبرداشتہ ہو کر چویوآن نے ایک بھاری پتھر باندھ کر خود کو دریا میں ڈبو دیا۔ جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس دن چینی قمری کلینڈر کے پانچویں مہینے کی پانچ تاریخ تھی۔ جب لوگوں کو پتہ چلا تو وہ کشتیوں میں سوار ہوکر چو یوآن کی تلاش میں نکلے۔ اس دوران مچھلیوں اور آبی جانوروں کی توجہ ہٹانے کے لئے بانس کے پتوں میں چاول باندھ کر دریا میں پھینکے گئے۔ آج کے دور کی تمام رویات اس دن کی یاد میں منائی جاتی ہیں۔
ڈریگن بوٹ ریس
اس دن ملک کے تقریباً تمام دریاوں، ندیوں اور جھیلوں میں ڈریگن بوٹ ریس منعقد ہوتی ہے۔ ڈریگن بوٹس خاص طور پر بنائی گئی روایتی کشتیاں ہوتی ہیں جن کا اگلا حصہ ڈریگن کی شکل کا ہوتا ہے۔ ایک کشتی کو چلانے کے لئے پچاس سے ساٹھ لوگ موجود ہوتے ہیں۔اب یہ نہ صرف چین ، بلکہ جاپان ، ویتنام ، امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ ، وغیرہ میں بھی ایک مقبول کھیل بن چکا ہے۔
زونگ زی کھانا
زونگ زی مخروطی شکل کی ہوتی ہیں ان میں ابلے ہوئے چاولوں کو بانس کے پتوں میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں زونگ زی مختلف قسم کی ہوتی ہے۔ شمالی چین میں لوگ جوجوبہ اس میں بھرنا پسند کرتے ہیں ، جبکہ جنوب میں ریڈ بین کی میٹھی پیسٹ ، تازہ گوشت یا انڈے کی زردی استعمال کرتے ہیں آج کل ، زونگ زی بازار سے تیار بھی مل جاتی ہیں تاہم تاہم ، کچھ خاندان اب بھی تہوار کے دن زونگ زی بنانے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ثقافت قوم کی روح
"ثقافت کسی بھی قوم کی روح ہوتی ہے۔" چین ثقافتی دولت سے مالامال ملک ہے۔ پچیس جون کو چین میں شاندار ثقافتی تہوار ڈریگن بوٹ فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔ اٹھارھویں نیشنل کانگریس سے لے کر آج تک صدر شی جن پھنگ ثقافت سے محبت کے راستے پر چل رہے ہیں، آئیے ان کے راستے پر چلیں اور دیرپا چینی ثقافت کا تجربہ کریں اور ثقافتی اعتماد کو محسوس کریں۔
دسمبر 2017 میں ، جنرل سکریٹری شی جن پھنگ پارٹی کی 19 ویں قومی کانگریس کے بعد پہلی بار ماجوانگ گاؤں آئے۔ گاؤں میں انہوں نے ہاتھ سے خوشبو کی تھیلیاں تیار کرنے کی جگہ کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے ہاتھ سے تیار کردہ ان شاہکاروں کی بہت تعریف کی اور وانگ شو اینگ نامی عورت کا تیار کردہ ایک تھیلی خریدی۔آج کل ، ماجوانگ گاؤں میں چینی جڑی بوٹیوں سے بھرے یہ روایتی بیگ نہ صرف پورے ملک میں مشہور ہیں ، بلکہ برطانیہ اور جاپان جیسے درجنوں ممالک اور خطوں میں بھی برآمد ہوتے ہیں۔ اسی طرح گانسو صوبے کے شمال مغرب میں ، "صحرا کے آرٹ میوزیم" دون ہوانگ نے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف راغب کی ہے۔ یہ چین میں موجود بدھ ازم سے متعلقہ علامات کا سب سے بڑا قدیم مقام ہے۔
گزشتہ سال اگست میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ دون ہوانگ کے غاروں میں تشریف لائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دون ہوانگ ثقافتی ورثہ عالمی ورثہ ہے،لہذاتہذیبی و ثقافتی ورثے کی حفاظت اور ترقی چینی قوم کی ذمہ داری ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ثقافتی ورثوں کی حفاظت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ملک کے طول و عرض میں بہت سے دورے کئے۔ اس دوران انہوں نے ثقافت کی اہمیت کا راستہ دکھایا۔ مکاو خود اختیار علاقے کے دورے کے دوران ایک سکول میں انہوں نے بچوں سے کہا کہ چینی قوم کے ایک رکن کی حیثیت سے ، ہمیں اپنی تاریخ ، ثقافت اور روح کو سمجھنا چاہئے۔ اپنے آپ کو پانچ ہزار سالہ قدیم تہذیب کا حصہ ماننا فطری طور پر ہمارے قومی احساس تفاخر اور خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
China Dragon Boat Festival is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 24 June 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.