کرونا وائرس اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجی

چھوٹے علاقوں میں اب تک تعلیم کا صدیوں جیسا حال ہے۔ سرکاری وغیر سرکاری یونیورسٹیز کا بھی یہی حال ہے اور کالجوں کا بھی

Afrah Imran افراح عمران منگل 17 مارچ 2020

coronavirus aur jadeed taleemi technology
تحریر: افراح عمران

جدید دور نئی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے اور ان سے فیض یاب ہونے کا دور ہے۔ موجودہ تعلیمی نظام میں طالب علموں کو بھی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے اندر صلاحیت پیدا کرنا اور معلومات میں اضافے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ 
حال ہی میں ایک وائرس جوکہ کرونا وائرس کے نام سے جانا جا رہا ہے پوری دنیا کا نظام درہم برہم کردیا ہے۔

جس سے تعلیمی نظام کا کتنا نقصان ہو رہا ہے اور دوسری طرف دنیا کی معیشت پر بھی بہت برا اثر پڑ چکا ہے۔ پاکستان اب بھی پرانے طور طریقوں سے طلباء کو تعلیم دینے کے رواج پر قائم ہے۔ بہت ہی کم تعداد میں ایسے اسکول ہیں جہاں جدید ٹیکنالوجی کو زیر استعمال لاکر طالب علموں کو اس سے مستفید کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن یہ ایڈوانس سوسائٹیز کا حصہ ہیں۔ چھوٹے علاقوں میں اب تک تعلیم کا صدیوں جیسا حال ہے۔

سرکاری وغیر سرکاری یونیورسٹیز کا بھی یہی حال ہے اور کالجوں کا بھی۔ پاکستان میں اب تک ایک واحد یونیورسٹی جوکہ ورچوئل یونیورسٹی کے نام سے جانی جاتی ہے ای لرننگ ایجوکیشن سسٹم کے زیر اثر طلباء و طالبات کو تعلیم فراہم کرتا ہے۔ جہاں طالبعلم گھر بیٹھے کسی بھی وقت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکچرز،کوئز، اسائنمنٹ سب آن لائن ہوتے ہیں اور اس یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء کو جاب کرنے میں بھی آسانی رہتی ہے۔

جس سے وہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خرچ بھی آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔ کرونا وائرس کی صورت میں جہاں دیگر کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں اور پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے وہیں ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے پڑھنے والے طلباء و طالبات فیض یاب ہو رہے ہیں۔ ریحان اللہ والا بھی سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کے آنے پر جدید ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ یوں لکھتے ہیں:
''This Corona virus is blessing for new generation!
We have had the technology to evolve into a better version of humanity now for atleast a decade but we are not using it, and wasting worlds precious resources.
This virus it is forcing the old ones who don't want to change their ways to be forced to change and adapt to something new!''
لہذا ہمیں فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے جن کے ذریعے ہم آج جیسے برے حالات میں بھی ہم اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں اور طالب علموں کا کوئی تعلیمی حرج نہ ہو کیونکہ اچھی تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کی باوقار قوموں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

coronavirus aur jadeed taleemi technology is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 March 2020 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.