
کرپشن یاخود مختاری
سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کئی ادارے آڈٹ نہیں کراتے۔۔۔ ہمارے ہاں سرکاری ملازمین اور ادارے خود کوکسی بھی قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ پولیس اہلکار ہی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اکثر اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹ نہیں ہوتی
پیر 29 فروری 2016

(جاری ہے)
اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے واضح حکم کے باوجود 22سرکاری ونیم سرکاری اداروں نے آڈٹ کرانے سے انکار کردیا ہے ان اداروں کا موقف ہے کہ وہ خودمختار ادارے کے طور پر کام کررہے ہیں۔
ان کا آڈٹ کااپنا نظام ہے اس لئے وہ کسی اورے آڈٹ کروانے کے پابند نہیں ہیں۔ دوسری جانب 8اداروں نے آڈٹ کرانے کے لئے اپنے اکاؤنٹس پیش کردیئے ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح طور پر ہدایات دی تھیں کہ جو ادارے آڈٹ نہیں کراتے، ان کا آڈٹ کیا جائے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ یہ ادارے قومی خزانے سے فنڈز اور بجٹ حاصل کرتے ہیں۔ دوسری جانب 22ادارے اپنی خود مختاری کادعویٰ کرکے آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرانے سے گریزاں ہیں۔ آڈٹ نہ کروانے والے اداروں میں پیپلز پرائمری ہیلتھ پروگرام خیبر پختونخوا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ فار والنٹری آرگنائزیشن، واہ نوبل پرائیویٹ لمیٹڈ، ایگری بزنس سپورٹس فنڈ، پاکستان آرڈ نینس فیکٹری ویلفیئر ٹرسٹ فنڈ بھی آڈٹ کرانے سے انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔ یہاں سوال یہ ہے کہ اگر ان اداروں کے کھاتے شفاف ہیں تو پھرا نہیں آڈٹ سے گھبرانے کی کیا ضرورت ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اگر یہ ادارے اپنا آڈٹ خود کراتے رہے ہیں اور ان کے یہاں آڈٹ کامکمل نظام موجود ہے تو پھر وہ کیسا نظام ہے؟ اس انکار سے تواداروں کے انٹرنل آڈٹ نظام پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ انٹرنل آڈٹ سسٹم کے نام پر دھوکا دیا جاتا ہے اور جعلی آڈٹ رپورٹس تیارکرواکر ٹیکس اوردیگر مد میں قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر کیایہ سب سرکاری افسرانو اہلکاروں کی ملی بھگت کے بنا ممکن ہے؟ کیا سرکار ایسی خود مختاری کی قائل ہے جس سے کسی گھپلے کو فروغ دیا جاسکے۔ سوال تو کئی ہیں لیکن خود مختاری کے نام پر قوانین کو تسلیم نہ کرنا یا اپنے لئے بھاگنے کاراستہ تلاش کرنا بذات خود شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر سپریم کورٹ کی حکم عدولی ہے تو پھریقینا توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتا ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Corruption Ya KhudMukhtari is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 February 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.