
دنیا کے مہنگے ترین موبائل فون
موبائل فون آج ہماری زندگی کی سب سے اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں موجود مختلف موبائل کمپنیاں اپنے صارفین کے مختلف قیمتوں میں موبائل فون فراہم کررہی ہیں جن میں انتہائی سستے بھی ہیں تو بہت مہنگے ہیں۔
جمعرات 27 اکتوبر 2016

Diamond Signature Vertu:
یہ Vertuکمپنی کا سب سے پر تعیش موبائل فون ہے ۔ اس فون کی مالیت 88000ڈالر ہے۔ پلاٹینیم سے تیار کردہ اس موبائل فون کو انتہائی خوبصورت ہیروں سے سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس موبائل فون کوکسی مشین کے بجائے ہاتھوں سے اسمبل کیاگیا ہے ۔
iphone princes plus:
یہ آئی فون آسٹریا کے مشہور ڈیزائنر AloissonPeterنے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی خصوصیات دیگر آئی فونز کی مانند ہی ہیں۔
(جاری ہے)
اس آئی فون میں سینکڑوں چھوٹے بڑے معیاری ہیرے نصب ہیں اور یہی وجہ ہے اس موبائل فون کی قیمت بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔
اس موبائل فون کی قیمت 1 لاکھ 76ہزار 400ڈالر ہے ۔black diamond vipn smartphone:
دنیا کی آٹھواں مہنگا ترین فون سونی ایریکسن کا ہے جس کی مالیت 3لاکھ ڈالر ہے ۔ اس موبائل فون میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے جس کے رزلٹ کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ اس کے علاوہ اس موبائل فون میں دو ہیرے بھی نصب ہیں۔ ایک ہیرا نیویگیشن کے بٹن پر جب دوسرا موبائل کے پیچھے کی جانب نصب ہے ۔
vertu signature cobra:
اس موبائل فون کے اطراف میں کوبرا سانپ کا ڈیزائن بنا ہوا ہے جو اسے منفرد بناتا ہے۔ یہ موبائل فرانس کے ایک جیولر Boucheronنے ڈیزائن کیا ہے ۔ اس موبائل فون میں ہیرے اور 439 روبی پتھر نصب ہیں۔ تاہم دنیا کے اس ساتویں مہنگی ترین موبائل فون کی قیمت خفیہ رکھی گئی ہے ۔
Gresso Luxor Las Vegas Jackpot:
یہ موبائل فون سوئٹزرلینڈ میں 2005میں بنایاگیا تھا۔ اس فون میں 180گرام کا حامل سونا نصب ہے جبکہ اس کا بیک پینل 200سال سے بھی زائد قدیم لکڑی سے تخلیق کردہ ہے۔ یہ دنیا کی سب سے مہنگی لکڑی ہے۔ اس موبائل فون کے بٹن سفائر کرسٹل کے ہیں جبکہ اس کی قیمت 1ملین ڈالر ہے ۔
diamond crypto smartphone:
یہ موبائل فون AloissonPeterنے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی مالیت 1.3ملین ڈالر ہے ۔ اس موبائل فون کے بیش قیمت ہونے کی بنیادی وجہ ہے اس کے کور میں نصب 50ہیرے ہیں۔ ان میں 10ہیرے ایسے ہیں جو دنیا بھر میں نایاب ہیں۔ اس کے علاوہ اس موبائل کی میں ایسی خصوصیات بھی موجود ہیں جو اغوا کاروں اور بلیک میلروں سے بچاتی ہے ۔
goldvish le million:
یہ موبائل فون GueitEmmanuelکا ڈیزائن کردہ ہے جواب تک متعدد پرتعیش جیولری اور گھڑیاں ڈیزائن کرچکے ہیں ۔ یہ موبائل فون سوئٹزرلینڈ میں متعارف کروایا گیا ۔ اس موبائل فون کی مالیت 1.3ملین ڈالر ہے ۔ اس موبائل میں 18قیراط کا وائٹ گولڈ 20قیراط کے VVS1 نامی ہیرے نصب ہیں۔
iphone 3g kings button:
اس آئی فون کو بھی آسٹریا کے AloissonPeterنے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی مالیت 2.4ملین ڈالر ہے۔ اس موبائل فون میں 6.6قیراط کے حامل سفید خوبصورت ہیرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس موبائل فون میں 138ہیرے نصب ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Dunya K Mehngay Tareen Mobile Phone is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 October 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.