
"فیس بک یا فیک بک"
فیس بک اس وقت ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم دوستوں ، عزیز و اقارب سے ہر لمحہ کنیکٹ رہتے ہیں ۔۔۔ لیکن ماورائے عقل ہے کہ اس قدر بہترین سہولت کو بھی کچھ لوگوں نے مشکوک بنا ڈالا ہے ؟ کیوں ؟
ریحانہ اعجاز اتوار 21 جون 2020

فیس بک اس وقت ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم دوستوں ، عزیز و اقارب سے ہر لمحہ کنیکٹ رہتے ہیں ۔۔۔
میلوں دور بیٹھ کر بھی پل میں ان کی خوشیوں میں ، دُکھ سُکھ میں شریک ہوتے ہیں ۔ اُن کے ساتھ ہنستے ہیں ، بولتے ہیں ، اور دوری کے احساس کو مٹا ڈالتے ہیں ۔۔۔
لیکن ماورائے عقل ہے کہ اس قدر بہترین سہولت کو بھی کچھ لوگوں نے مشکوک بنا ڈالا ہے ؟ کیوں ؟
آخر کیا وجہ ہے؟
فیک آئی ڈیز بنانے کے پیچھے کون سے عوامل کار فرما ہوتے ہیں؟
ہمیں جو کچھ کہنا ، سُننا ہے کیا اُس کے لئے ہماری اصل پہچان ، ہمارا اصل نام کافی نہیں؟
مجھے تو لگتا ہے کہ مجھے جو بھی کہنا ، سُننا ہے اپنے دوستوں سے ، عزیزوں سے میں وہ اپنے اصل نام والی آئی ڈی سے ہی بےدھڑک کہہ سکتی ہوں ۔
(جاری ہے)
کیا ہمیں یہ خوف ہوتا ہے کہ ہمارے ہنسنے بولنے پر لوگ کیا کہیں گے؟ کیا یہ ضروری ہے کہ ہم خود پر بلاوجہ سنجیدگی کا لبادہ اوڑھے رکھیں؟
یا اگر ہم سنجیدہ و سوبر ہیں تو کہیں ہم پر یہ ٹھپہ نہ لگ جائے کہ ہمیں زندگی کا لطف اٹھانا نہیں آتا؟
مجھے نہیں لگتا کہ عمر کے کسی بھی حصے میں انسان کے ہنسنے بولنے پر پابندی ہوتی ہے۔۔۔ یا انسان کی سنجیدگی و برد باری اُس کے لئے شرمندگی کا باعث ہوتی ہے ۔۔۔۔
کیا فیک آئی ڈیز بنا کر دوسروں کو ٹٹولنا ہوتا ہے کہ وہ کیا ہے ؟ کیوں ہے؟
مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں دوسروں کی ذاتیات میں اس حد تک انوالو ہونے کی ضرورت ہے کہ ان کا کچا ، چٹھا جاننا ضروری ہو۔۔۔
کون کتنا سوبر ہے ، کون کتنا شوخ ہے ؟ کون ہنس مُکھ ہے ؟ کون بلا کا سنجیدہ ہے؟ کون ہنس رہا ہے کون رو رہا ہے؟ اِس بات سے کسی کو چنداں فرق نہیں پڑتا نہ ہی پڑنا چاہیئے ۔۔۔ فرق پڑتا ہے تو صرف اِس بات سے کہ آپ کسی کے دُکھ میں اُس کے ساتھ کتنا شریک ہیں یا کسی کی خوشیوں میں اپ اُس کا کتنا ساتھ دے رہے ہیں ۔۔
شاید کئی لوگ اس لئے بھی فیک آئی ڈیز بناتے ہیں کہ جن سے ان کی نہیں بنتی اُن کے ساتھ ایڈ ہو کر ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے؟
میرے خیال میں یہ ایک انتہائی قبیح فعل ہے ۔۔
اگر کوئی ایسا ہے جو آپ کو اچھا نہیں سمجھتا یا کوئی ایسا ہے جسے آپ اچھا نہیں سمجھتے تو اُسے مکمل اگنور کرنا چاہیئے نہ کہ اُس کی آئی ڈی میں شامل ہو کر اُس کا دوسروں کے ساتھ پیار ، و التفات دیکھ کر پل پل خود کو اذیت سے دوچار کیا جائے؟
میرے نزدیک فیس بک ایک بہترین رابطہ ہے دوستوں کے ساتھ مل بیٹھنے کا ، ان سے حال احوال دریافت کرنے کا ، اس نفسا نفسی کے دور میں ، مصروف زندگی میں سے چار پل نکال کر اپنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا ۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھی میں سوچ کی آخری سرحد تک ہو آتی ہوں لیکن کوئی کلیو نہیں ملتا کہ آخر فیک آئی ڈیز بنانے والے ، اپنی اصل شناخت چھپانے والے اپنے کس جذبے کی تسکین کرتے ہیں؟ پہلے یہ کام صرف لڑکے کرتے تھے ، لڑکیوں سے راہ رسم بڑھانے کے لئے ، محبت کے جھوٹے دعوے کرنے کے لئے ، لڑکیوں کو دامِ الفت میں پھنسانے کے لئے لیکن اب جبکہ یہی کام لڑکیاں بھی کر رہی ہیں تو میں لاکھ سر پٹکنے پر بھی اُس راز کو نہیں کھوج پائی کہ لڑکیاں کس جذبے کی تسکین کرتی ہیں؟ کیا انہیں گھر میں محبت کی کمی ہوتی ہے؟ کیا وہ اپنوں کی توجہ کی طالب ہوتی ہیں جو انہیں نہیں مل پاتی؟ کیا بچپن کی کوئی محرومی انہیں ایسا کرنے پر مجبور کرتی ہے؟ کون سے عوامل ہیں جو انہیں اپنی شناخت چھپانے پر اُکساتے ہیں؟
میرے خیال میں تو وہ ایسا کر کے اپنی ذات پر ظلم ہی کرتی ہیں کہ جن کا کوئی نام و نشان نہیں جو کسی کو اپنا ایڈریس نہیں بتا سکتیں ، جو کسی سے بات نہیں کر سکتیں اِس ڈر سے کہ کہیں اُن کی فیک آئی ڈی کا راز عیاں نہ ہوجائے ۔۔۔۔۔
کئی ایک تو اپنی اصل شناخت لئے بھی موجود ہیں اور ساتھ ہی کئی کئی فیک نام کی آئی ڈیز سے بھی ہمہ وقت ایکٹیو رہتی ہیں تب یہ سوچ سر ابھارتی ہے کہ اِن کے پاس اتنا ٹائم کہاں سے اتا ہے؟ اور کیا ان کے گھر والوں کو خبر ہے کہ فلاں نام کی آئی ڈی ان کی اپنی بہن یا بیٹی کی ہے؟ اور اگر وہ چھپ کر یہ کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں تو سلام ہے اُن کی اُس ذہانت کو جو مکر و فریب میں ڈھل چُکی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ کے اِرد گِرد دوستوں کے ہجوم میں کوئی دوست ایسا/ ایسی ہے جو یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے فیس بک کو صحیح معنوں میں " فیک بُک" ثابت کر رہا / رہی ہے؟
اگر آپ کے علم میں ہے تو کیا آپ نے اُنہیں سمجھانے کی کوشش کی کہ آپ کا نام ہی آپ کی شناخت ہوتا ہے ، ایسا کرنا ٹھیک نہیں؟
اور کیا آپ نے کبھی اُن سے پوچھا کہ آپ کے ایسا کرنے کی کیا وجہ ہے؟
آپ سب کے خیال میں کیا یہ بھی ایک قسم کی بیماری ہے یا محض انسانی دماغ پر شیطان کا غلبہ جو ہمہ وقت انسان کو شر پھیلانے پر معمور کیئے ہوئے ہے ؟
یا کچھ لوگوں کی فطرت ہی تخریب کاری و دھوکہ دہی پر مبنی ہوتی ہے؟
جہاں تک میرا خیال ہے ایسے لوگ جو فیس بُک پر اپنی شناخت چھپا کر اپنوں کی ٹوہ میں رہتے ہیں وہ حقیقی زندگی میں بھی اپنوں کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔ چند روزہ زندگی ہے جو فقط ایک بار ہی ملتی ہے اِس چند روزہ زندگی میں اپنے اصل نام و شاناخت سے فیس بک جوائن کیجیئے ، دوستوں سے تعلقات استوار کیجیئے اور اُن کے دل و دماغ میں اپنے خلوص ، پیار اور محبت سے اپنے انمٹ نقوش چھوڑ جایئے ۔۔۔۔۔۔ خوش رہیئے خوشیاں بانٹیئے ۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
FaceBook Ya FakeBook is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 June 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.