حکومت پاکستان کا برہان وانی کے نام سے ٹکٹ کا اجراء مستحسن اقدام

کشمیر ایک بہت خوبصورت وادی ہے مگر بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے یہاں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے۔ ایک طرف پاکستان کہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے تو دوسری جانب بھارت کہتا ہے کہ

پیر 1 اکتوبر 2018

hukoomat Pakistan ka Burhan vani ke naam se ticket ka ajra mustahsan iqdaam
فاطمہ سرفراز
کشمیر ایک بہت خوبصورت وادی ہے مگر بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے یہاں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے۔ ایک طرف پاکستان کہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے تو دوسری جانب بھارت کہتا ہے کہ کشمیر ہمارا ٹوٹ انگ ہے۔حالیہ برسوں میں بھارت نے کشمیریوں پر بہت ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے جس کے نتیجے میں برہان وانی جیسے نوجوانوں کی ہلاکت اور تشدد کے واقعات نے ہر گھر میں صف ماتم بچھا رکھی ہے۔

بھارت نے کشمیر پر اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے جو کشمیریوں کی عزتوںکو پامال کر رہی ہے آئے دن کرفیو لگا کر نوجوان لڑکوں کا قتل عام کر دیا جاتا ہے
اور خواتین کی عزتوں کو لوٹا جا رہا ہے ربڑ کی گولیاں مارکر آنکھوں جیسے نازک اعضاء کو ضائع کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم وستم پر نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی میڈیا خاموش ہے۔

کشمیرکی آزادی کی تحریک چلانے والا نوجوان برہاں وانی نامی لڑکا پچھلے دنوں بھارتی فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر گیا اور کشمیری تحریکوں کے رہنماؤں پر آئے دن جھوٹے مقدمات بنا کر ان کو نظربند کر دیا جاتا ہے تا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تحریک نہ چلا سکیں۔
ایک آزاد قوم کا فرد ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ عالمی برادری کا اس ظلم و نا انصافی پر ضمیر جھنجھوڑا جائے،ہماری حکومت کا ٖرض ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کی کروائے، اور انہیں جینے کا پورا حق دلوایا جائے ۔

اگر وہ پاکستان کے ساتھ آنا چاہیں یا وہ اپنی ایک ریاست بنانا چاہیں تو بھی ان سے جینے کا حق نہیں چھینا جانا چاہئے۔
ہماری حکومت کو چاہئے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آواز اٹھائے تا کہ تمام ملکوں کے سر براہ اپنے اثرو رسوخ کا استعمال کریں اور کشمیریوں کی جان و عزت کھلواڑ سے بچ سکے اور وہ پُرامن ماحول میں اپنی زندگیاں جی سکیں۔نو منتخب حکومت نے برہان وانی کی خدمات کے اعتراف میں ٹکٹ جاری کر کے بہت اچھا اقدام کیا ہے،موجودہ حکومت کو جب ملک کے تمام فیصلہ ساز، مقتدر اور عامل اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے کیا ہی اچھا ہو کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ اب حل کر ہی لیا جائے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

hukoomat Pakistan ka Burhan vani ke naam se ticket ka ajra mustahsan iqdaam is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 October 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.