
ایران امریکہ ایٹمی معاہدہ
دُنیاکے لیے روشنی کی ایک کرن۔۔۔۔ امریکیوں کو دراصل یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مستقبل میں ایران بطور حلیف ان کے لیے اسرائیل سے کہیں بڑھ کر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل ہمیشہ امریکہ کے لیے ایک دردسر اور بوجھ بن جاتا ہے
جمعرات 1 اکتوبر 2015

(جاری ہے)
امریکیوں کو دراصل یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مستقبل میں ایران بطور حلیف ان کے لیے اسرائیل سے کہیں بڑھ کر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل ہمیشہ امریکہ کے لیے ایک دردسر اور بوجھ بن جاتا ہے جبکہ ایران کیساتھ اگر امریکہ کے تعلقات دوستانہ ہو جاتے ہیں تو یہی ایران امریکہ کے لیے مشرق وسطیٰ کی مخصوص صورتحال کے تناظر میں ایک قابل قدر اثاثہ ثاب ہو سکتا ہے۔
ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے طے پانے والا معاہدہ امریکہ اور ایران کے درمیان پائی جانے والی مغائرت کو دوستی میں بدلنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اور ماضی میں یہ ہو بھی چکا ہے۔
ایٹمی معاہدے کے بعد ایران پرعائد معاشی، اقتصادی وتجارتی پابندیوں کے خاتمے سے ایران کو معاشی، استحکام نصیب ہو گا اور اسے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ نئے سرے سے تجارتی تعلقات قائم کرنے کا موقع ملے گا اور اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے کہ شدت پسندی اور بد امنی کی ایک بہت بڑی وجہ معاشی بدھالی ہوتی ہیں۔ ایرانی تیل عالمی منڈیوں میں پہنچنے سے اس کی قیمتوں میں استحکام آئے گا جس کے اثرات لامحالہ پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گئے۔
دنیا کو پُرامن بنانے کے لیے مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں جاری بدامنی اور عسکریت پسندی کا خاتمہ ضروری ہے اور یہ کام معاشی استحکام کے ساتھ بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے ۔ شام ، عراق اور لبنان پرایران کا اثرورسوخ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اگر اس اثرورسوخ کو فرقہ واریت کے زہر سے پاک کر دیا جائے تو اس کی مدد سے ان ممالک میں خانہ جنگی اور بے امنی کا خاتمہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔شام میں خانہ جنگی ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید سے شدید تر ہو رہی ہے اور اس بحران کے پُرامن حل کے امکانات تیزی سے معدوم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایران کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے اسی طرح یمن میں حوثی باغیوں کو ایران کی مکمل تائید وحمایت بلکہ عملی مدد حاصل ہے۔ اگر امریکہ اور دیگر ممالک ایران کو اس حوالے سے معتدل اور غیر جانبداررویہ اپنانے پر قائل کر لیتے ہیں تو عالمی امن کے لیے یہ ایک گرانقدر تحفہ ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
مزید عنوان
Iran America Atomic Muahida is a international article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 October 2015 and is famous in international category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.