اس شہر میں ہر شخص کاایمان بکتا ہے

مجھے نام بتاﺅ اور دام بتاﺅ جہموریت سے کھیل کا آغاز بلوچستان حکومت کی برخاستگی سے ہوا دوسرا معرکہ سینیٹ کے انتخابات تھے جہاں آصف زرداری کی محنت رنگ لائی

جمعہ 30 مارچ 2018

iss shehar mein har shakhs ka imaan bikta hai
امیر محمد خان
مارچ2018 ایک مرتبہ پھر پاکستان میں جہاں تمام سیاسی جماعتیں سوتے جاگتے جہموریت کا راگ الاپتی ہیں ان تمام سیاسی جماعتوں نے اس جہموریت کو برائے فروخت کا بورڈ لگا کر جہموریت کو متعارف کرانے والے اکابرین کی قبروں کو جھنجوڑدیا ہے دنیا جس کے سامنے ہم بہت بڑے جہموری ملک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کے تمام سفارت خانے اور سفارت کار ہمیں ننگا دیکھ رہے ہیں ان سیاست دانوں نے قائد کے اس ملک کو کہیں کانہ چھوڑنے کا شاید عزم کررکھا ہے جب سینیٹ جیسے اعلیٰ ادارے میں خریدوفروخت کا یہ عالم ہے تو جوان میں متوقع عام انتخابات میں گلی کا مزدور ووٹر بھی بریانی کی ایک پلیٹ پر ووٹ ڈال دے تو اسے کیا الزام دیا جائے گا۔

سوال یہ ہے کہ اس خریدوفروخت میں ملک یا عوام کا کیا فائدہ ہوا سیاست دانوں کی کھال موٹی ہوچکی ہے اور ڈھیٹ ہوچکے ہیں،آج بچے بچے کو پتہ ہے کہ جس ننگے انداز میں خریدو فروخت ہوئی ہے خاص طور پر سینیٹ کے انتخابات میں تو کہاں گئی عوام کی رائے جس ووٹ کے تقدس کا نااہل نواز شریف صبح شام ذکر کررہے ہیں وہ کہاں ہے جب عوام کی حمایت ختم ہوجاتی ہے تو ملک کے خزانوں اور ذرائع کو لوٹنے کے لیے قیمت لگائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انصاف دینے والے ادارے خاموش بیٹھے تماشہ دیکھتے ہیں کیونکہ انہیں ثبوت اور شواہد چاہیں شواہد تو مل جائیں گے مگر کہاں سے؟انصاف فراہم کرنے والے ادارے عوام کے شور مچانے پر بیان داغ دیتے ہیں کہ ثبوت ہمیں وہ ہم کاروائی کریں گے اس طرح کی لین دین کے ثبوت کہاں ہوتے ہیں کیا سرے محل سوئس بنکوں میں جمع شدہ پاکستان کی لوٹی دولت کا کوئی ثبوت مل سکا۔

یا میاں نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کا گزشتہ سال سے کوئی ثبوت مل سکا۔ماسوائے عمران خان کے ہوا میں الزامات یا اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے از خود چور ڈاکو کے القاب کے کمنٹس وغیرہ۔جہموریت سے کھیل کا آغاز نہایت سنگین انداز میں بلوچستان کی حکومت کی برخاستگی تھی اس کے بعد دوسرا معرکہ سینٹ کے انتخابات کا تھا جہاں آصف علی زرداری کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے عدالت کے منظور کردہ صادق اور امین عمران خان کی جماعت کے اراکین کی صداقت اور امامت ختم کی اسی طرح سندھ میں ایم کیو ایم کی غربت بھی دور کی گئی جو ٹوٹ پھوٹ کر اب اردو بولنے والوں کے لیے تماشا بن چکی ہے اور ٹوٹ پھوٹ کے نتیجے میں الطاف حسین کا قد بڑھانے کی کوشش کی گئی۔

آصف زرداری کی کوششوں کو ان کے صاحبزادے میں بڑی معصومیت سے کہاکہ ہم تو بات چیت اور سمجھا کر لوگوں کے اپنے ساتھ ملا رہے ہیں۔کیا مذاق ہے؟جو شخص سمجھانے کے لیے مامور کیا گیا اس کا بیگ گراﺅنڈ صرف یہ ہے کہ وہ آصف زرداری کی اسیری کے دوران جیل کے ڈاکٹر تھے جو خاص کاانہوں سونپا گیا وہ رحمان ملک کے ذمہ ہوتا تو غریب تو بہت ہی واضح عمل ہوجاتا ہے۔

لوگوں کو یہ ہی کہنا ہے کہ عمران خان نے شرم و حیا کا مظاہرہ کیا اور ادے زرداری ،ادرے بیماری کہنے کے بعد براہ راست مسلم لیگ کے خلاف پی پی پی سے اتحاد کرنے سے قاصر تھے اس لئے انہوں نے کان کو ہاتھ پیچھے سے گھما کر پکڑا اور اپنے اراکین سینیٹ بلوچستان کے حوالے کردیا اللہ تعالیٰ ہی جانے کون بشر ہے؟ کے مصداق اس کھیل کی پشت پر کوئی نہ کوئی تو ہے جس نے سینٹ اور سینٹ کی چئیرمین اپنا اپنا زور لگادیا۔

یہ بات طے ہے کہ بلوچستان کو موجودہ انتخابات میں خور ہونا کوئی معمولی بات نہیں بلوچستان کی حیثیت پاکستان کے تمام صوبوں سے زیادہ ہے اس لئے اب تحریک انصاف اور پی پی پی کے اتحاد کی شروعات ہوچکی ہے اور یہ سلسلہ عام انتخابات تک جاری رہے گا دونوں جماعتیں گزشتہ گالم گلوچ بھول جائیں گی۔جو تاسیاست کو فروغ حاصل ہونے کی امید ہے صادق سنجرانی چئیرمین منتخب ہوگئے ان کے ملنے والے ووٹوں میں صادق اور امین لوگوںکے ووٹ بھی شامل ہیں جنہوں نے بھاری رقومات وصول کرکے اپنی وفاداریاں تبدیل کیں۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ اس حمام میں سب ہی ننگے تھے۔جنہوں نے کھیل کھیلا وہ اپنی کامیابی کے جشن میں مشغول ہوں گے کاش نو منتخب چئیرمین نے جو حلف اٹھایا ہے اس پر لفظ بہ لفظ قائم رہیں جس کی ہمارے ملک میں روایت کم ہی ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

iss shehar mein har shakhs ka imaan bikta hai is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 March 2018 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.