
کپتان کی نئی پارٹنر شپ
عمران خان اور ریحام خان ازدواجی بندھن میں بندھ گئے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کو ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں غیر معمولی پذیرائی ملی۔ یہی نہیں سیاسی مخالفین اور نظریاتی اختلافات رکھنے والوں کی زبان پر بھی عمران خان کی شادی کے چرچے تھے
ہفتہ 17 جنوری 2015

عمران خان ان خوش قسمت ترین شخصیت میں شامل ہیں جن کی شخصیت کا کرشمہ وقت کے ساتھ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتا رہا ہے۔ اسی لئے جب انھوں نے تاریخ کے طویل ترین دھرنے اور تبدیلی کے نعروں کے دوران یہ جملہ کہا کہ ” نیا پاکستان جلد بنانا چاہتا ہوں۔۔۔۔تاکہ میں۔۔۔۔ شادی کر لوں۔“ تو اس کے ساتھ ہی ان کی دوسری شادی کے بارے میں چہ میگوئیاں اور خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔ اس کے کچھ عرصہ بعد میڈیا میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور خاتون صحافی واینکر پرسن ریحام خان کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ پھر انگلینڈ کے معروف اخبار ڈیلی میل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا کہ عمران خان نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ ”بی بی سی گرل “ ریحام خان سے شادی کر چکے ہیں۔
(جاری ہے)
62 سالہ عمران خان اور41 سالہ ریحام خان دونوں کی یہ دوسری شادی ہے ۔ عمران خان کی پہلی شادی 1995 میں جمائما خان سے ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے دوسری شادی کے پہلے لندن جا کر جمائما اور اپنے بیٹوں کے دوسری شادی کے بارے میں باقاعدہ مطلع کیا اور اس کے بعد جمائما نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ ”خان“ کا لاحقہ ہٹا دیا۔
ریحام خان کا تعلق پاکستان کے علاقے سوات کے نغمانی قبیلہ سے ہے۔ وہ 1973 کے لیبیا میں پیدا ہوئیں۔ ریحام مانسہرہ کے ایک گاوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نیئر رمضان کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے بی بی سی لندن میں موسم کا حال بتانے سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اسی لیے انہیں ”بی بی سی گرل“ بھی کہا جاتا ہے ۔ اُن کا پہلا نکاح 1992 میں ایبٹ آباد میں اعجاز رحمٰن سے ہوا تھا۔ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ریحام بی بی سی کی ملازمت چھوڑ کر 2013 میں پاکستان آئیں اور یہاں بطور اینکر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ایجوکیشن اور عمرانیات میں گریجویشن جبکہ ” عمرانیات“ یعنی سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری شروع کی تاہم بعد ازاں جرنلزم میں ماسٹرز کیا۔ شادی اور عمران خان کے بارے میں ریحام کا کہنا ہے کہ شادی کی پیشکش عمران خان نے کی تھی میں انکار نہ کر سکی۔ عمران سے ملاقات سے پہلے پاکستانی مردوں کے بارے میں تاثر اچھا نہ تھا مگر عمران نے ی تاثر بدل کے رکھ دیا ہے ۔ عمران خان جیسے نظر آتے ہیں حقیقت میں ویسے نہیں ہیں وہ بہترین میں بھی بہتر ہیں۔ عمران کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ وہ اپنے بچوں ک بارے میں بے حد فکر مند رہتے ہیں اور بہت ہی خیال رکھنے والے باپ ہیں میری بھی پہلی ترجیح اپنے بچے ہیں اور عمران جیسا شخص ہی میرے بچوں کے لئے حقیقی رول ماڈل ہو سکتا ہے۔ ریحام خان کہتی ہیں کہ فی الحال میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دوسری طرف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاوں کا شکر گزار ہوں اور چاہتا ہوں کے لوگ مجھے تحائف دینے کی بجائے پشاور کے کینسر ہسپتال کے لئے عطیات دیں۔ اپنے اہلخانہ ، دوستوں اور پارٹی کے ساتھیوں کو بھی شادی میں بلانا چاہتا تھا مگر ملک کے حالات کی وجہ سے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریحام کی بطور ماں شاندار کردار اور ایمان کی قوت نے متاثر کیا۔
ریحام خان چونکہ خودسیاست کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور اس میں دلچسپی بھی رکھتی ہیں نیز وہ پاکستانی کلچر اور لوگوں سے برطانوی ماحول میں ایک عرصہ گزارنے کے باوجود اجنبی نہیں ہیں اس لئے امید ہے کہ ریحام اور عمران خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کریں گے اور اُن کا یہ بندھن ہمیشہ مضبوط رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Kaptan Ki Nayi Partnership is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 17 January 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.