
- مرکزی صفحہ
- مضامین و انٹرویوز
- سماجی مضامین
- ماں بیٹیوں کا تہرا قتل، دم توڑتی اخلاقی و معاشرتی اقدار کا المیہ
ماں بیٹیوں کا تہرا قتل، دم توڑتی اخلاقی و معاشرتی اقدار کا المیہ
پولیس نے فریدہ بی بی کے شوہر یونس بھٹی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔یونس بھٹی فالج کامریض ہے۔ پولیس نے گفٹ سنٹر میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے
بدھ 11 فروری 2015

ہمارے معاشرے میں قتل و غارت گری کے لرزہ خیز واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جس سے معاشرے میں خونریزی اور قتل و غارت گری کا بڑھتا ہوا رجحان سامنے آتا ہے۔ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلبرگ کے علاقہ قذافی سٹیڈیم کے قریب پیش آیا ہے۔ جب ایک شخص نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے دوست کی کار سوار بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر دیا اور پھر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ افسوسناک واقعہ کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سنگھ پورہ ، جنید پارک کے رہائشی سابق کسٹم انسپکٹر یونس بھٹی کی اہلیہ 55سالہ خدیجہ اپنی دو بیٹیوں22سالہ مائزہ ا ور21سالہ نائرہ کے ساتھ کار پر سوار ہو کر گلبرگ میں قذافی سٹیڈیم کے قریب پہنچیں تو اس دوران اس کے خاوند کے دوست بشیر احمد نے جس کے مبینہ طور پر خدیجہ اور اس کی بیٹی مائرہ سے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ملزم بشیر احمد کے خاتون اور اس کی بیٹی سے تعلقات کے علاوہ بلیک میلنگ کا بھی شاخسانہ ہے۔ بشیر احمد تعلقات قطع کرنے پراب خواتین کوبلیک میل کرتا تھا۔ان سے رقم کا بھی تقاضا کرتا تھا۔موقع سے جوسی ڈی ملی ہے۔اس کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور وہ چل نہیں رہی۔جس پر اسے فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے موبائل میں سے بعض قابل اعتراضات ایس ایم ایس ملے ہیں۔ایسے واقعات کے سدباب کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو اگر کوئی بلیک میل کرے تو وہ پولیس سے رابطہ کریں یا اپنے کسی عزیز کو بتائیں اوروہ اس میں کوئی جھجھک محسوس نہ کریں تاکہ مزید کوئی پیچیدہ صورتحال پیدا نہ ہو سکے۔خواتین بدنامی کے ڈر سے ملزمان کے حوصلے نہ بڑھنے دیں بلکہ اسے درندوں کو قانو ن کی گرفت میں لانے کے لئے پولیس کی مدد کریں۔ملزم خواتین کے اسی ڈر سے فائدہ اٹھاتا ہے۔معاشرہ بھی اس سلسلہ میں اپنا رویہ تبدیل کرے۔ تاکہ ایسے ناسوروں کو کیفرکردار تک پہنچایاجاسکے جبکہ ہم تمام تھانوں میں خواتین کی شکایات کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جہاں خواتین کی شکایات اور مسائل سننے کے لئے خاتون پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Maan Betiyoon Ka Tehra Qatal is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 11 February 2015 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.