
مریم مختیار پاک فضائیہ کی اولین شہید خاتون پائلٹ
پاکستان کی بہادر بیٹی مریم نے پہلی خاتون شہید پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختیار معمول کے ایک آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھے
منگل 1 دسمبر 2015

(جاری ہے)
مقامی ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باوجود دونوں پائلٹ آخری وقت تک طیارے میں موجود رہے اور طیارے کو آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہو گئے ، جائے حادثہ کے قریب عورتیں کھیتوں میں کام کر رہی تھیں، تاہم شہید مریم نے اپنی جان دے کر نہ صرف قریبی آبادی بلکہ کھیتوں میں کام کرنیوالی خواتین اور ایک پرائمری اسکول کے بچوں کو بھی بچا لیا۔
بعد ازاں طیارہ غربی چشمہ کی حدود میں کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹس پیرا شوٹس کے ذریعے طیارے سے کود پڑے ، تاہم فلائنگ آفیسر مریم کا پیرا شوٹ مکمل طور پر کھل نہ سکا اور وہ زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئیں، انہیں فوری طور پر پی اے ایف اسپتال میانوالی لے جایا گیا اور پھر سی ایم ایچ اسلا م آباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئیں۔ مریم مختیار کراچی کی رہنے والی اور ان کی عمر 24 سال تھی، تاہم وہ زندگی میں کبھی بھی خطرات سے نہیں گھبرائیں، انہوں نے پچھلے سال بی بی سی سے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مردوں کیلئے مخصوص پیشے میں اس لئے کام کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ وہ کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ پاکستان ائر فورس کا حصہ ہیں ۔ مریم کو پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کیے 2 برس سے زائد کا عرصہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ اور شواہد اکٹھے کیے ، جبکہ ائر فورس حکام نے تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا۔ مزید برآں آرمی چیف نے مریم مختیار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم مختیار پاکستانی خواتین کا فخر اور رول ماڈل تھیں، شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ائر چیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہید مریم مختیار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کیلئے بہادری کی مثال ہیں۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Marium Mukhtar Pak Fizzayyiyaa Ki Avleen Shaheed Khatoon Pilot is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 December 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.