
این اے 153 کا ضمنی الیکشن
عوام کیلئے کیا چوائس ہے ؟۔۔۔۔ عجب اتفاق ہے کہ نااہل ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ این اے153 کے بعد این اے 155 اور این اے 148 کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے
ہفتہ 13 فروری 2016

مسلم لیگ ن کے لیے صدمات اور جھٹکے آتے جا رہے ہیں۔ این اے 154 میں سبکی کا زخم ابھی تازہ تھا کہ این اے 153 میں مسلم لیگی ایم این اے دیوان عاشق بخاری کو تاحیات نااہلی کا پرچہ سپریم کورٹ نے تھما دیا۔ یہ عجب اتفاق ہے کہ نااہل ہونے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ این اے153 کے بعد این اے 155 اور این اے 148 کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے اور آثار یہ بھی ہیں کہ عبدالرحمٰن کا نجو اور این اے 148 پر غفار ڈوگر بھی لائن میں لگنے جا رہے ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کو ابھی سے کمر کس لینی چاہیے تاکہ صدمات کی شدت کم محسوس ہو۔ اب جبکہ این اے 153 پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ حلقہ میں انتہائی بے چینی کی فضا ہے۔ اگرچہ ان سطور کے شائع ہونے تک ٹکٹ کا فیصلہ ہو چکا ہو گا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت (ہر قیمت پر ) جیت کیلئے ایک بے اصولی کی مرتکب ہونے جا رہی ہے کہ رانا قاسم نون کو جو 2013 کے الیکشن میں دیوان عاشق بخاری کے حریف تھے اور انتہائی کم ووٹوں سے ہارے تھے، (دیوان عاشق بخاری 94298 ، رانا قاسم نون 88593 ، فرق 5705 ) کو ٹکٹ ملنے کی باتیں بڑے یقین سے کی جا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
دریں اثناء بلدیاتی انتخابات کے بعد اب عہدیداروں کے انتخاب کا مرحلہ آپہنچا ہے اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بجائے غیر جانبدار رہنے کے آئینی تقاضے کو پورا کرنے کے کُھل کر پارٹی سیاسٹ کر رہے ہیں اور آزاد منتخب چیئرمینوں کو ن لیگ میں شامل کر رہے ہیں ۔ دوسری طرف رحیم یارخان میں پیپلزپارٹی کو ملنے والی ضلع کونسل کی چیئرمین شپ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے اورمسلم لیگ ن نے اس حلقہ میں بھی کامیابی کے لیے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے جس کے بعد پورے پنجاب میں تمام بلدیاتی عہدے مسلم لیگ ن کو ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے مگر اس کے ساتھ دیگر پارٹیوں کی طرف سے حکمران جماعت کی شدید مخالفت بھی جاری ہے۔ کاش ہم میں تحمل، برداشت او رسیاسی اداروں کی صفات پیدا ہو جائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
NA 153 Ka Zimni Election is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 13 February 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.