مسلم لیگ ن کی رحیم یارخان میں بڑی کامیابی

پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب میں سیٹ حاصل نہ کرسکی

ہفتہ 31 دسمبر 2016

PMLN Ki Rahimyar Khan Main Bari Kamiabi
خالد جاوید مشہدی :
ضلعی قیادت کے چناؤ کیلئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کم وبیش وہی آئے جن کی توقع کی جارہی تھی ۔ تاہم ان پر ردعمل پی ٹی آئی کی نسبت بلاول ہاؤس سے پہلے آیا کہ یہ انتخابات دھاندلی سے جیتے گئے ۔ سوائے چند ایک سٹیوں کے جن پر اپ سیٹ ہوا باقی نمبر گیم پہلے ہی واضح ہوچکی تھی ۔ اس مرحلے پرتو دھاندلی کاکوئی راستہ نہیں تھا۔

چیئرمینوں کے انتخابات کے بعد صورتحال بالکل واضح تھی ۔ رحیم یار خان ضلع کونسل میں مسلم لیگ ن کی کامیابی ایک بڑااپ سیٹ ہے ۔ احمد محمود نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن نے دھن ودھونس کے ذریعے ضلع کونسل رحیم یارخان کی چیئرمین شپ کاالیکشن جیتا اور بدترین ہارس ٹریڈ نگ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ چندروز قبل ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی ہم جیتے تھے پھر پیسے کے زور پر ہمارے مینڈیٹ پر نقب لگائی گئی جس کا خمیازہ حکمران جماعت کو آئندہ انتخاب میں بھگتنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

یہ شائد احمد محمود کے لئے پہلی شکست ہے جن کو علاقے کی سیاست میں ” کنگ میکر“ کی حیثیت حاصل تھی۔ وہ دوسرے علاقوں میں ہارنے والوں کو اپنے حلقہ میں لاکر کامیاب کرواتے تھے کیا ہوا کہ اپنا بیٹا ہی ہار گیا ؟ بلاول بھٹو نے پھر پنجاب بھر میں عموماََ اور رحیم یارخان کے لئے خصوصاََ الزام لگایا کہ ” انجینئر“ دھاندلی کی گئی ۔ مسلم لیگ ن کے اظہر لغاری نے 85 جبکہ پیپلزپارٹی کے سیدعلی محمود نے 74ووٹ لئے ۔

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے میئر اور ڈپٹی میئرعقیل انجم ہاشمی اور منیراقبال کو پینل کے 32 میں سے 24 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوا زاہد محمود چنڑ اور قیوم اعظن صرف 4ووٹ حاصل کرسکے ۔ اندازہ ہے کہ پی ٹی آئی کے دو ووٹ زیادہ لے کر منتخب ہو سکے ۔ اس طرح حافظ عبدالکریم گروپ شکست سے بال بال بچ گیا البتہ چیئرمین ضلع کونسل عبدالقادر کھوسہ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے 106 جب کہ پی ٹی آئی کے عمران کھوسہ نے 14ووٹ حاصل کئے ۔ سردار ذالفقار کھوسہ کے صاحبزادے دوست کھوسہ نے کہا کہ عبدالقادر کھوسہ (کھوسہ گروپ ) کی مکمل حمایت سے ہی کامیاب ہوئے ۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو تقریباََ کلین سویپ کامیابی حاصل ہوئی تاہم میونسپل کمیٹی کروڑ لعل عیسن کے چیئرمین پی ٹی آئی کے افتخار حسین نیازی منتخب ہوگئے اور اس طرح پی ٹی ٓئی کی عزت رکھ لی ۔

اس طرح میونسپل کمیٹی تونسہ شریف میں چیئرمین کوسیٹ پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ خواجہ فرخ مرتضیٰ اور پی ٹی ٓئی کے حمایت یافتہ رمضان شاہ میں مقابلہ 13، 13 ووٹ سے برابر ہوگیا۔ اس کافیصلہ ٹاس ہوگا۔ اس طرح جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کسی بھی سیٹ پر کامیابی حاصل نہ کرسکی جبکہ پی ٹی آئی نے ایک سیٹ حاصل کرلی ۔ ان انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ثابت کردیاکہ وہ بدستور عوام کااعتماد قائم رکھے ہوئے ہے ۔

البتہ وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے آصف زرداری کی آمد پر بے تابی اور خوشی کے اظہار سے اندازہ ہوتا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے خاص طور پر ان کایہ کہنا کہ زرداری پارٹی کی قیادت خود سنبھالیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خطرے میں گھر امحسوس کرتے ہیں ۔ اس ” خود بچاؤ“ مہم کے دوران نہ جانے کتنے سمجھوتے کرنا ہوں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

PMLN Ki Rahimyar Khan Main Bari Kamiabi is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 31 December 2016 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.