
سادہ سی زندگی تھی
جسے آسائشوں کی طلب نے مشکل بنادیا ہے بائل فون عام ہونے سے پہلے تک اسے آسائش سمجھا جاتا تھا مگر جیسے ہی موبائل سیٹ اور سستی سمز نے مارکیٹ کا رُخ کیا ہر طرف سے فون کی گھنٹیاں سنائی دیتی ہیں
جمعرات 27 فروری 2014

انسانی تمدن پر نظر دوڑائیں تو پتہ چتا ہے کہ پہلے زندگی سادہ ہوتی تھی۔ آج کے ایک معمولی امیر شخص کو میسر سہولتیوں اور آسائشون کا موازنہ ماضی کے بادشاہوں سے بھی کریں تو آج کا آدمی، ماضی کے بادشاہ سے بہت آگے نظرآئے گا۔ بہت سی ایسی آسائشیں موجود ہیں جو پچھلے زمانوں کے امیر سے امیر تر شخصی کو بھی حاصل نہیں تھی۔ مگر آج عام آدمی بھی اُن سے مستفید ہورہا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی ہر نئے دن نت نئی آسائشیں پید ا کررہی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہر ایجاد پہلے پہل آسائش کی شکل میں جنم لیتی ہے اور پھر تھوڑے ہی عرصہ میں لوگوں کی شدید ضرورت بن جاتی ہے۔ اس کی سادہ سی مثال یہ ہے کہ موبائل فون عام ہونے سے پہلے تک اسے آسائش سمجھا جاتا تھا مگر جیسے ہی موبائل سیٹ اور سستی سمز نے مارکیٹ کا رُخ کیا ہر طرف سے فون کی گھنٹیاں سنائی دیتی ہیں۔
(جاری ہے)
ایک عام آدمی چھوٹا گھر ہونے کے بعد بڑے گھر کی خواہش، بڑے گھر کے بعد کوٹھی یا بنگلے کی خواہش میں مبتلا نظر آتا ہے، اسی طرح سائیکل کے بعد موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل کے بعد کار اور کار کے بعد بڑی کار․․․․․ یوں انسانی خواہشات اُسے پُر سکون نہیں رہنے دیتی۔ سادگی کا دامن چھوڑ کر انسان اُسی دوڑ میں لگا رہتا ہے جو اُسے کسی لمحہ اطمینان حاصل نہیں کرنے دیتی۔ بہت سے لوگوں نے اپنے کھانے پینے اور طرز زندگی میں کئی فضول اخراجات شامل کررکھے ہیں۔ مثلاََ پان، سگریٹ، چیونگم وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن کے استعمال کے بغیر بھی زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ اخراجات میں بے اعتدالی کی واحد وجہ سادگی سے دوری اختیار کرنا ہے۔ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے والا شخص کبھی پریشان نہیں ہوتا۔ مسلمانوں کیلئے تو نبی اکرم ﷺ کا اسوہ حسنہ مشعل راہ ہے۔ آپ کی حیات مبارکہ سادگی سے عبارت ہے۔ پھر کس طرح پاکستان میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت جو مسلمان بھی ہے ، سادہ زندگی گزارنے کی بجائے پر تعیش زندگی کوترجیح دینے لگی ہے۔ ہمیں سادگی اپنا کر ایک صحت مند معاشرے کی جانب بڑھنا چاہئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Saada Si Zindagi Thi is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 27 February 2014 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.